انجمن ہائی اسکول جامنیر کے طلباء کی دسویں میں شاندار اور امتیازی نمبرات سے کامیابی مزمل شیخ نعیم ٩٣ فیصد نشانات سے کامیاب
جلگاؤں ( سعید پٹیل ) آج دسویں جماعت کےامتحان کا نتیجہ اعلان کیاگیا۔جس میں جامنیر کی انجمن ہائ اسکول و جونیئر کالج کے دسویں کے طلباء نے نمایاں نشانات حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کی۔شیخ مزمل شیخ نعیم نے ٩٣ فیصد مارکس حاصل کرکے اسکول میں مقام حاصل کیا۔تنزیلہ ناز وسیم الدین قاضی ٤٠% ٩٢ فیصد دوم مقام اور عائشہ ناز امین الدین شیخ ٢٠ %٩١ فیصد مارکس حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا۔ان طلباء سمیت ٣١ طلباء نے امتیازی مارکس حاصل کۓ۔٦٥ طلباء فرسٹ کلاس ،٦٢ طلباء سیکنڈ کلاس جبکہ ٣٢ طلباء پاس کلاس سے کامیاب ہوۓ ہیں۔پاس ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو انجمن انتظامیہ پرنسپل، صدر مدرس جملہ اسٹاف اور سرپرست و والدین نے نیک خواھیشات و روشن مستقبل کی دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔
تصویر میں : شیخ مزمل شیخ نعیم ٠٠% ٩٣ ،تنزیلہ ناز وسیم الدین قاضی ٤٠ %٩٢ ،عائشہ ناز امین الدین شیخ ٢٠%٩١
Comments
Post a Comment