دسویں کے رزلٹ کی مفت کلر پرنٹ، سیوک آفس پر کل ایک بجے

مالیگاؤں 28 جولائی (این ایم این) : گذشتہ سات سالوں سے بیسٹ کوچنگ کلاس کے روح رواں عامر ایوبی سر اور سیوک سوسائٹی کے صدر سہیل ماسٹر کے اشتراک سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طالبان علم کو رزلٹ کی رنگین پرنٹ مفت دی جارہی ہے امسال بھی کل بروز بدھ مورخہ 29 جولائی دوپہر ایک بجے دسویں  بورڈ کے اعلان کے مطابق آفس سیوک سوسائٹی نیاپورہ گلی نمبر 8 مدنی روڈ نزد مینارہ مسجد سے دسویں  جماعت کے رزلٹ کی رنگین پرنٹ مفت دینے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے طالبان علم سے التماس ہیکہ اپنے موبائل پر رزلٹ دیکھ کر اطمینان کا اظہار نہ کریں بلکہ آفس سیوک سوسائٹی سے مفت پرنٹ حاصل کرلیں کیونکہ اسکولوں سے اوریجنل رزلٹ ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے اس لیے آفس سیوک سوسائٹی سے حاصل کی گئی رنگین پرنٹ آپ کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوگی ۔ طالبات کے لیے پردے کا معقول انتظام ہے ۔ اپنے ساتھ ہال ٹکٹ کا زیراکس اور والدہ کا نام ضرور لائیں ۔ فون پر رذلٹ معلوم کرنے کیلے درج ذیل نمبرات پر دوپہر ایک بجے کے بعد کال کریں ۔ 
(01) عامر ایوبی سر    9373558578
(02) سہیل ماسٹر      8087783535

Comments