گھریلو بجلی صارفین کو حکومت مہاراشٹر دیگی راحت، وزرا کی میٹنگ میں آج لیا گیا فیصلہ

ممبئی 30 جولائی (این ایم این) : تین ماہ سے زائد سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے- ایسے میں بجلی کمپنیوں نے تین، چار ماہ کی بجلی بل ایکساتھ روانہ کردی ہے جس کی وجہ سے لوگ مزید پریشان ہیں- ایسے میں پوری ریاست سے یہ صدا بلند کی جارہی ہیکہ بجلی بل معاف کیا جائے- اس ضمن میں آج 30 جولائی بروز بدھ کو مہاراشٹر کے مختلف وزراء کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا- جس میں لئے گئے فیصلوں سے یہ بات کھل کر سامنے آرہی ہیکہ حکومت اگرچہ بجلی بلوں کو معاف تو نہیں کریگی لیکن اس میں کمی بیشی لاکر راحت ضرور دے سکتی ہے- تفصیلات کے مطابق آج نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں وزراء کے گروپ نے محکمہ توانائی اور محکمہ خزانہ سے کہا ہیکہ بجلی ایکٹ 65 یہ دیکھیں کہ بجلی بل پر کتنی رعایت دی جاسکتی ہے اور اس سے حکومتی خزانے پر کتنا بار پڑے گا- بجلی بل میں راحت کی بات کی تصدیق وزیر توانائی نتن راؤت نے بھی کی ہے علاوہ ازیں مہاراشٹر ریگولیٹری کمیشن کو بھی ایک مکتوب بھیج کر بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کو کہا گیا ہے اگرچہ مہاراشٹر میں بجلی صارفین کو گرانٹ یا چھوٹ ملی تو یہ بات دیگر ریاستوں کیلئے مشعل راہ ہوگی

Comments