قربانی کے جانور کو گرنا ندی میں نہلانے والا بچہ جاں بحق

مالیگاؤں 30 جولائی (این ایم این) : معروف سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن کہ فراہم کردہ اطلاع کے مطابق آج دوپہر میں گرنا ندی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہوا یوں کہ محمد رمضان نامی سولہ سترا سالہ بچہ اپنے قربانی کے جانور (بھینس) کو ساڑھے تین بجے گرنا ندی میں بھیکن شاہ بابا کی درگاہ کے پاس پانی می اتر کر نہلا رہا تھا بچے کو لگا کہ پانی کم ہے لیکن وہاں ریتی چوروں نے ریت نکال کر گڑھا بنا دیا تھا جس سے بچے کو اندازہ نہیں ہوسکا اور وہ اس گڑھے میں ڈوب پر جا‍ں بحق ہوگیا، اس بات کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے ایک گھنٹہ اپنے طور پر اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہاتھ آئی بعد ازاں شفیق اینٹی کرپشن یہاں پہنچے اور شکیل تیراک کو یہاں طلب کیا شکیل تیراک نے دس منٹ کی محنت کے بعد اس بچے کی نعش نکالنے میں کامیابی حاصل کی اسکے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اہالیان خانہ کے حوالے کیا گیا اس موقع پر شفیق اینٹی کرپشن، شکیل تیراک، معاؤن کارپوریٹر لئیق حاجی و دیگر افراد نے معاونت کی تدفین رات میں عمل میں آئیگی
اس حادثہ کیوجہ سے گلشن یاسین میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے اس سلسلہ میں سیوک سوسائٹی کے صدر سھیل ماسٹر نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سرپرست اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں انہیں نہانے کیلئے نا بھیجیں انکی نگرانی کرتے رہیں

Comments