آج پانی کا استعمال کم کریں.... نلوں میں پانی تاخیر سے آئے گا، عیدالاضحیٰ کے پیش نظر تین روز مسلسل نل دینے کی مانگ

مالیگاؤں 31 جولائی (این ایم این) : مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی و محکمہ بجلی کی جانب سے یہ اطلاع بغرض اشاعت فراہم کی گئی ہے کہ گرنا ڈیم کے پمپمنگ اسٹیشن تک جانے والی بجلی سپلائی نظام میں تکنیکی خرابی در آئی ہے 33 کے وی کا تار بھرسٹ ہوچکا ہے اس خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی کیساتھ عارضی طور پر دوسرا تار بھی لگایا جارہا ہے  اس سے اس بات کا قوی امکان ہیکہ آج نلوں میں پانی تاخیر سے فراہم ہوگا کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہیکہ پانی کا استعمال کم کریں اور کارپوریشن سے تعاؤن کریں دوسری جانب شہریان کا یہ کہنا ہیکہ آج جمعہ کے علاوہ ازیں عیدالاضحیٰ سر پر ہے ایسے میں پانی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور کارپوریشن پانی کی فراہمی بروقت نہیں کررہی ہے یہ مناسب نہیں ہر مہینے دو مہینے پر پمپمنگ سینٹر پر خرابی در آتی ہے اسکا کوئی مستقل حل نکلنا چاہیے، اسی کیساتھ کارپوریشن عیدالاضحیٰ پر تینوں دن پانی فراہم کرے اس مطالبہ کو لیکر متحدہ محاذ نے کارپوریشن کے حکام سے ملاقات کی تھی لیکن کارپوریشن نے اب تک اس پر فیصلہ نہیں لیا ہے

Comments