مالیگاؤں پیٹرن پر بڑا سوال، ایک ہی دن میں ملے 104 پازیٹو کیس... الحمدللہ مالیگاؤں سینٹرل محفوظ... آج سے شام سات سے صبح سات بجے تک سنچار بندی کا نفاذ... سوشل میڈیا پر سنسی پھیلانے کی بجائے لوگوں کا خوف ختم کرنےاور مثبت خبر کی ضرورت

مالیگاؤں، 18 اگست (خصوصی تجزیہ) : ان دنوں مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں 'مالیگاؤں پیٹرن' کو لیکر مالیگاؤں کو نیک نامی کیساتھ یاد کیا جارہا ہے لیکن اب شاید پیٹرن کو نظر لگ گئی ہے کیونکہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مالیگاؤں میں پھر سے کورونا متاثرین بڑی تعداد میں ملنا شروع ہوچکے ہیں انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہےگزشتہ روز 307 لوگوں کا سویب ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 104 پازیٹو کیس موصول ہوئے ایک ہی دن میں 104 پازیٹو مریض ملنے سے عوام میں سنسنی اور کورونا کے نام پر لوٹ مار کا ماحول گرم کرنے والوں کے چہرے پر خوشی کا عالم ہے خاص بات یہ ہیکہ مالیگاؤں سینٹرل کورونا کے دوسرے دور میں بھی الحمدللہ محفوظ ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بے احتیاطی کریں بلکہ کورونا سے بچاؤ کی ہر تدبیر کرتے رہیں قوانین پر عمل آوری، سوشل ڈسٹنس اور ماسک کے مستقل استعمال کی اہمیت سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتاکورونا کے بڑھتے اثر کو دیکھ کر شہر کے پرانت آفیسر نے ایک اعلامیہ جاری کرکے اطلاع دی ہیکہ مالیگاؤں میں 18 اگست (آج) سے سنچار بندی کا نفاذ عمل میں آیا ہے جس کے مطابق شام سات بجے سے صبح سات بجے تک میڈیکل، دواخانے، اسپتال، پیٹرول پمپ، پاورلوم کے علاوہ تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، بلاوجہ چار یا اس سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں دیکھا جارہا ہے کہ کچھ اخباری نمائندگان، پورٹل، بلاگ ویب اور یوٹیب سے وابستہ افراد صرف نام و نمود کی خاطر اور 'پہلے میں پہلے میں' کی چکر میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر سنسنی پھیلانے کا کام کررہے ہیں اسکے برعکس 'نیوز مالیگاؤں' کی شروع دن سے یہ پالیسی رہی کہ کورونا کے متعلق نگیٹو اور سنسنی آمیز خبر کی بجائے مثبت خبر اپنے قارئین کو دی جائے اور اسکا خاطر خواہ اثر بھی ہوا لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف ختم ہوگیا اس وقت جبکہ سوشل میڈیائی صحافی 'آج اتنے کیس ملے... فلاں فلاں محلے میں اتنے نئے کیس موصول ہوئے' کی ہوڑ میں تھے اور متضاد اعداد و شمار سے لوگوں میں خوف کا عالم پیدا کررہے تھے اس وقت بھی 'نیوز مالیگاؤں' نے منفی خبر میں چھپی مثبت خبر تلاش کی اور لوگوں کو 'اتنے پازیٹو ملے بتانے کی بجائے اتنے لوگ اچھے ہوئے، بتایا اور بھی دیگر حکمت عملی اختیار کرکے لوگوں کے دل سے کورونا کا ڈر ختم کیا یہی وجہ رہیکی کورونا مہا ماری میں وجود پانے والے نیوز مالیگاؤں بلاگ پورٹل پر انتہائی کم وقت میں ایک لاکھ سے زیادہ ناظرین کا ویوز ملا نیوز مالیگاؤں کی مثبت خبر والی پالیسی پر دیگر صحافیوں کو بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے

Comments