خبردار! واٹس ایپ،فیس بک پر افواہ پھیلانے پر ہوگی جیل... مہاراشٹر بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان 601 افراد پر کیس، 299 گرفتار
ممبئی 18 اگست (این ایم این) : سوشل میڈیا اب رحمت کی بجائے زحمت بنتا جارہا ہے کیونکہ اس کا مثبت استعمال کرنے کی بجائے منفی استعمال زیادہ ہورہا ہے افواہ پھیلنے کا سب سے موثر ذریعہ فیس بک اور واٹس ایپ بن چکا ہے لیکن اب ان کو استعمال کرنے والوں کو ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ مہاراشٹر سائبر کرائم برانچ اب نہ صرف الرٹ ہوچکی ہے بلکہ اس نے لاک ڈاؤن کے درمیان فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے افواہ پھیلانے والے، قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے 601 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا ہے اور اب تک 299 لوگوں کو گرفتار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے معروف پورٹل اردو لیکس کے مطابق سب سے زیادہ معاملات فیس بک کے ہیں اب تک فیس بک پر افواہ پھیلانے والے 262 افراد پر، واٹس ایپ سے افواہ پھیلانے والے 219 افراد، 19 ٹوئیٹر اور 5 انسٹا گرام کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا ہے اس ضمن میں واٹس ایپ گروپ ایڈمن کو توجہ دینے کی ضرورت ہے
Comments
Post a Comment