کھام گاؤں نگر پریشد مرکزی صفائی سروے میں اول....امراؤتی ڈویزن میں اول مقام پاکر 7 کروڑ کے انعام کی حقدار
واضح رہے کہ کھام گاؤں شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لئے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کی قیادت میں نگر پریشد کے عہدداران و آفسران ، مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ شہر میں صبح شام گھروں سے کچرا جمع کرنے کے لئے گھنٹہ گاڑی، جدید طرز کےعوامی بیت الخلاء کی تعمیر، روزمرہ کی صفائی، گندے پانی کی نکاسی ، منتظم طریقے سے جاری ہے۔ ۔ صدر بلدیہ انیتا تائی ڈورے، نائب صدر بلدیہ سنجے مننا پروار، چیف آفیسر دھنجے بوریکر، و ، اراکان بلدیہ کی رہنمائی میں جاری کاموں کا ہی نتیجہ ہے کہ کھام گاؤں شہر کو امراؤتی ڈویزن میں اول مقام حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں کراڈ نگر پریشد ریاست مہاراشٹر میں اول نمبر پر رہی، کھام گاؤں نگر پریشد کو ریاست میں 17 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ گذشتہ سال اس مقابلے میں کھام گاؤں نگر پریشد کو 181 واں مقام حاصل ہوا تھا۔ اس سال کھام گاؤں نگر پریشد نے زبردست ترقی کرکے عمدہ کارکردگی کی بنا پر ریاست کے پہلے 20 شہروں میں آنے کا اعزاز حاصل کیا ۔
گھنی آبادی، وسیع رقبہ، بڑی بازار منڈی رکھنے والے شہر کی نگر پریشد کو اول مقام حاصل ہونا شہر کی عوام کے لئے فخر کی بات ہے۔ یقینا اس میں شہر کی عوام کا بھی بڑا تعاون شامل ہے۔ ۔

Comments
Post a Comment