ٹیچر بھرتی دھرنے اندولن کے ۵۰ وے دن پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ممبران کا ریاست بھر کے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم

مالیگاؤں : (نامہ نگار): ریاست کے مختلف اضلاع سے ڈی ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے زیرِ اہتمام ٹیچر بھرتی کے لیے گھر بیٹھے اندولن جاری ہے۔۔آج دھرنے اندولن کو ۵۰ دن مکمل ہوئیں ہے،
اس موقع پر تنظیم کے سیکریٹری ساجد نثار احمد سر کی رہنمائی میں ریاست کے ضلع کلیکٹر اور ایجوکیشن آفیسر کو میمورنڈم دینے کا فیصلہ لیا گیا تھا جس پر ریاست کے مختلف اضلاع میں ممبران نے میمورنڈم دیا،
بلڈانہ ضلع سے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دیا گیا جسمیں یہ مانگ کی گئی کہ ریاست نے ٹیچر بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے اور اسکولوں میں سو فیصد بھرتی کی جاۓ،
اس وقت، شیخ شاہ رخ سر، وسیم علی خان، ابو زید سر، رازق سر، رضوان سر، شاہ رخ سر موجود تھے، اکولا ضلع سے ایجوکیشن آفیسر کو میمورنڈم پیش کیا گیا اس موقع پر تنظیم کے شازیہ فردوس موجود تھے، امراوتی ضلع سے کلیکٹر کو میمورنڈم واثق سر نے پیش کیا اور یہ مطالبہ کیا کے جلد سے جلد ٹیچر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے، جالنہ ضلع سے کلیکٹر آفس میں میمورنڈم دیا گیا اس موقع پر تنظیم کے محسن خان سر ،  موجود تھے، اس کے بعد اورنگ آباد ضلع سے کلیکٹر کو میمورنڈم دیا گیا اس موقع پر محسن سر ، اظہر سر موجود تھے، ناشک ضلع کلیکٹر سے تنظیم کے بانی و سیکریٹری ساجد نثار احمد نے میمورنڈم پیش کیا اور مطالبہ کیا کے حکومت جلد سے جلد ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دی اور عمل شروع کرے اگر حکومت آنے والے اسمبلی اجلاس تک ٹیچر بھر تی کو اجازت نہیں دیتی ہے تو تنظیم کے تمام ممبران ممبئی آزاد میدان پر دھرنے اندولن كریگے، اس موقع پر تنظیم کے سیکریٹری ساجد نثار احمد کے ساتھ تنظیم کے نائب صدر الطاف احمد ، شہر صدر ساجد حمید موجود تھے، 
آج دھرنے اندولن کے ۵۰ ویں دن پر ایوت محل ضلع سے عمر کھیڑ شہر کے ایم ایل اے ساسنے صاحب اور ضلع صدر نتین بھٹڑا سے ملاقات کی گئی اور یہ مانگ کی گئی کے آنے والے اسمبلی اجلاس میں ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت ملے اسلیے حکومت سے مطالبہ کیا جائے اور ودھان سبھا میں ٹیچر بھرتیوں کے مسئلہ پر بحث کی جائے اسکے علاوہ ٹیچر بھرتیوں کے متعلق معلومات دی گئی اس پر انہوں نے یقین دلایا کے وہ آنے والے اسمبلی اجلاس میں اس بات کو ضرور رکھیگے، اس وقت صغیر تنہا سر، معین راج سر، سلمان شیخ سر موجود تھے۔ بھساول شہر سے ایم ایل اے سنجے وامن ساؤ کارے کے ساتھ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے ممبران نے ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا اور مطالبہ  کیا کے اس پر آنے والے اسمبلی اجلاس میں حکومت سے سوال پوچھا جائے اس وقت تنظیم کے  نزہت عبدالوہاب ، سیما فردوس موجود تھے۔
اس کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں سے بھی میمورنڈم دیا گے جسمیں ناندیڑ ، ناگپور، احمد نگر ، سولاپور ، رتناگری,راے گڈھ، ہنگولی،دھولیہ،جلگاوں، ممبئی، تھانہ و دیگر اضلاع شامل ہیں

Comments