مالیگاؤں، 18 اگست (پریس ریلیز) : آج مورخہ 18اگست بروز منگل کو اپوزیشن لیڈر عتیق کمال کے ہمراہ ایک وفد نے اقلیتی وزیر نواب ملک صاحب سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کی اور جن اسکولوں کو سرکار بنیادی سہولیات کے لیے دو لاکھ روپیے دیتی ہے وہ موجودہ وقت میں بہت کم ہوتا ہے اس سرکار أن اسکولوں کو پانچ لاکھ روپیے دے۔ اور نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کو سرکار کی جانب سے مفت کتابیں مہیاء کی جائیں۔ طلبہ کے اسکالرشپ کے بنائے گئے اکاؤنٹ جو لین دین نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے اور سرکار کی جانب سے آنے والی اسکالرشپ واپس چلی جاتی ہے اسکے لیے تمام طلبہ وطالبات کے بینک اکاؤنٹ چالو کیے جائے اور أن کی اسکالرشپ مہیاء کی جائیں۔پری میٹرک طلبہ جن کا شمار اقلیت میں ہوتا ہے أن کو سرکاری بینکوں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے تمام سرکاری بینکوں کو زیرو بلنس کی بنیاد پر اکاؤنٹ کھلنے کا حکم دیا جائے۔ طلبہ وطالبات اور اقلیتوں کے مسائل سننے کے بعد موصوف اقلیتی وزیر نواب ملک صاحب نے أنکوں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ آج کے اس وفد میں اپوزیشن لیڈر عتیق کمال، معاون کارپوریٹر شاہد سیٹھ ریشم والا، دیپک مورے و دیگر شامل تھے
Comments
Post a Comment