جلگاؤں( سعید پٹیل ) قومی یوم کھیل کے موقع پر گذشتہ روز مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر جلگاؤں ضلع کھیل افسر دفتر کی جانب سے میجر دھیان چند کو یاد کیاگیا۔ہاکی کے جگاؤں ضلع سیکریٹری فاروق شیخ انھوں نے ہاکی کے مھان کھیلاڑی کے کھیل کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ضلع کھیل افسر میلیند دیکشیت انھوں نے یوم کھیل کی اہمیت بیان کی۔غرض و غایت کھیل افسر ریکھا پاٹل نے جبکہ نظامت شری چوہان انھوں نے کی۔رسم شکریہ مہاراشٹر ہاکی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر انیتا کولہے نے ادا کی۔اس موقع پر ہاکی کے ارویند کھانڈیکر ،کھیل افسر ایم کے پاٹل ، ہالی بال کے شری چوہان ، کھو۔کھو کے تھورات ، کھیل کامپلیکس کے منیجر گوند سونونے ، کھیلاڑی لیاقت علی سید ، زبیر خان ،مجاز خان ،ستیے نارائن پوار موجود تھے۔اسی طرح دوسرے ایک پروگرام میں اسپورٹس ہاؤس کے عامیر شیخ انھوں نے ہاکی اسٹیک کی کھیلاڑیوں میں مفت تقسیم کیں۔بالخصوص ان کھیلاڑیوں میں جن کی مالی حالت غریبی کی ہیں۔
Comments
Post a Comment