شمالی مہاراشٹر یونیورسٹی میں تیاریاں شروع

جلگاؤں( سعید پٹیل ) ذرائع سے ملی اطلاعات و تفصیلات کے مطابق شمالی مہاراشٹر کے طلباء بھی یونیورسٹی  اعلی تعلیم کے آخری سال کا امتحان لۓ جانے کے عدالت اعظمیٰ کے فیصلے کے بعد جلگاؤں کی کاویتری بہنابائ چودھری شمالی مہاراشٹر یونیورسٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔جلگاؤں ،دھولیہ اور نندوربار ان تین اضلاع کے تقریباً ٦٧ ہزار طلباء سال آخر کا امتحان دیں گے۔یونیورسٹی  بورڈ کی اس  ھدایت کے مطابق ٣٠ ستمبر ٢٠٢٠ء تک امتحان لیا جانا چاھیۓ۔اس لۓ اس پر فوری طور پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اسی دوران گذشتہ آٹھ دنوں سے یونیورسٹی کی جانب سے سرگرمیاں تیز ہوگئ ہیں۔امتحان اور اس تعلق سے پچاس فیصد افسران یونیورسٹی آرہے ہیں۔اس میں سے چند ملازمین کو کورونا وباء کے تحت سہولت دی گئ ہے۔تینوں اضلاع کے تقریباً ٦٧ ہزار طلباء سال آخر کا امتحان دیں گے۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں  دوبارہ امتحان دینے والے طلباء بھی امتحان میں شریک رہیں گے۔

Comments