"مالیگاؤں سینٹرل میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں"، متحدہ محاذ کی گروپ لیڈر شان ہند نے پرانت آفیسر کو مکتوب دیکر مالیگاؤں سینٹرل کو لاک ڈاؤن مکت کرنے کی اپیل کی

مالیگاؤں، 18 اگست (این ایم این) : مالیگاؤں کے مضافات میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا متاثرین کے بڑی تعداد میں ملنے کا سلسلہ دراز ہوچکا ہے گزشتہ روز 104 مریض ملنے کے بعد پرانت آفیسر نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے آج سے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اس کی شدید مخالفت متحدہ محاذ نے کی متحدہ محاذ کی گروپ لیڈر شان ہند کے توسط سے کارپوریٹر مستقیم ڈگنٹی نے آج پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے ملاقات کی اور انہیں شہریان اور متحدہ محاذ کے احساسات سے واقف کراتے ہوئے مکتوب کے حوالے سے کہا کہ "اگرچہ کہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس میں مالیگاؤں سینٹرل کے مریضوں کی تعداد کافی کم ہے، علاوہ ازین یکم اگست سے 17 اگست تک 166 اموات ریکارڈ کی گئی جوکہ نارمل ہے اس لئے مالیگاؤں سینٹرل کو لاک ڈاؤن کی قطعی ضرورت نہیں ہے اس علاقے کو لاک ڈاؤن کی فہرست سے نکالا جائے اگر آپ کو لگتا ہیکہ مالیگاؤں مضافات (آؤٹر) میں لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے آپ ان متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں ہمارا اس سے کوئی اختلاف نہیں ہے"موصوف نے اس پر موقع پر شان ہند کے مکتوب کے حوالے سے یہ بھی مانگ کی شہر کے کچھ اسپتالوں کو مختص کرکے پرائیویٹ طرز پر کویڈ کا علاج کرنے کی اجازت دی جائے انہیں مطالبات کیساتھ کارپوریٹر مستقیم ڈگنٹی نے میونسپل کمشنر ترمبک کاسار سے بھی ملاقات کی دونوں ذمہ داران نے دونوں باتوں کو سن کر اس پر کوئی مثبت راستہ نکالنے کی یقین دہانی کرائی

Comments