جلگاؤں ‏کے ‏دو ‏ایم ‏ایل ‏ایز ‏ہوئے ‏کورونا ‏پازیٹیو

جلگاؤں تشویشناک : ضلع میں چالیس گاؤں اور پاچورا کے ایم ایل ایز کی کورونا رپورٹ مثبت
جلگاؤں ٢٣ ِ اگست (سعید پٹیل )موصول اطلاع کے مطابق چالیس گاؤں کے بی جے پی ایم ایل اے منگیش چوہان اور پاچورا کے شیوسینا ایم ایل اے کیشور پاٹل دونوں ہی گذشتہ روز کورونا مثبت پاۓ گۓ۔ان دونوں نے اپنے رابطے میں آنے والوں سے کورونا جانچ کرانے کی اپیل کی ہے۔ایم ایل اے منگیش چوہان انھیں کوئ تکلیف نہ ہوتے ہوۓ انھوں نے پہلے اپنے آپ کو ہوم کوارنٹائن کرلیاتھا۔بعد میں وہ شام کو علاج کے لۓ ممبئ روانہ ہوگۓ۔جبکہ ایم ایل اے کیشور پاٹل کی طبیعیت بھی ٹھک ہے اور انھوں نے گھر پر ہی علاج کروارہے ہے۔جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ شری چوہان ان کے دفتر کی ایک خاتون گذشتہ ماہ کووڈ مثبت پائ گئ تھیں۔اسی طرح مکا اور کپاس خریدی کےلۓ ریاستی حکومت کے خلاف کۓ گۓ احتجاج کے موقع پر کئ افراد کے رابطے میں آۓ تھے۔لیکن ان کے گھر میں کوئ بھی کووڈ متاثر نہیں ہے یہ بات جانچ سے پتہ چلی ہے۔ایم ایل اے کیشور پاٹل نے خود ہی کووڈ جانچ کروالی ہے۔انھوں اپنی کورونا جانچ مثبت آنے کی خبر عوام کو سوشل ذرائع پر دی ہے۔

Comments