جلگاؤں میں جےای ای اور این ای ای ٹی امتحان لینے کے فیصلے کی ضلع کانگریس نے پرزور مذمت کی۔ بی ایس این ایل دفتر کے سامنے نعرے بازی ۔طلباء کی زندگی سے نہ کھیلا جاۓ ، امتحان بند کرانےکا عہدداران کا اشارہ
جلگاؤں( سعید پٹیل ) کووڈ١٩ کی وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کی احتیاطی تدابیر کے طور پر پارلیمان کے دونوں اعوانوں کے اجلاس منسوخ ہے جبکہ عدالت اعظمیٰ کے کام کاج آن لائن کۓ جارہے ہیں۔لیکن طلباء کو امتحان گاہوں پر بلایا جارہا ہے۔یہ "عجب سرکار کی غضب کہانی "ہونے کے نعروں کی گونج کے ساتھ جلگاؤں میں کانگریس نے مرکزی حکومت کے امتحان لینے کے تعلق سے جاری کۓ گۓ خط کی ہولی کی۔مرکزی حکومت نے انجنیئرینگ اور میڈیکل میں داخلے کےلۓ امتحان جے ای ای اور این ای ای ٹی کا امتحان آئندہ ماہ لینے کا فیصلہ لیا ہے۔جوکہ کورونا وباء کی مصیبت میں طلباء کی جان خطرے میں ڈالنے والا فیصلہ ہے۔اس لۓ مرکزی حکومت کےاختیار کے ادارہ بی ایس این ایل دفتر کے سامنے ضلع کانگریس کی جانب سے پرزور احتجاج کیا گیا۔مرکزی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی گئ۔صدرجمہوریہ ،وزیراعظم اور وزیرداخلہ خود ہوم کورنٹائن ہوۓ۔لیکن امتحان لےکر طلباء کو کھائ میں لوٹا جارہاہے کے نعرے اس موقعہ پر لگاۓ گۓ۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔جو کہ ٣٣ لاکھ سے متجاوز ہوگئ ہیں۔اس آفت میں مرکز کی پوری وزارت کورنٹائن ہونے کے باوجود مرکزی حکومت نے امتحان لینے کے اعلان کے ذریعے ایک طرح سے طلباء کی زندگی سے کھیل کر انھیں کورونا متاثر ٹھہرانے کا طۓ کیا ہے۔اس طرح کا الزام بھی لگایا۔ضلع کانگریس کمیٹی صدر ایڈوکیٹ سندیپ پاٹل ،این ایس یو آئ ضلع صدر دیویندر مراٹھے ، یوتھ کانگریس ضلع صدر ھیتیش پاٹل ،مقتدیر دیشمکھ ،ڈاکٹر شعیب پٹیل ،مجیب پٹیل ،انباداس گوساوی ، شیام تائیڈے ، امجد پٹھان ،جگدیش گاڈے ، پردیپ سونونے ،جمیل شیخ ، ویشنو گھوڑسوار ، خاتون ضلع صدر سلوچنا واگھ ، ذاکر پٹھان ، دیپک سونونے ،منور خان ، منوج سونونے ،واسودیو مہاجن ،یوگیتا شکلا ، چھایا کورڈے ان عہدداران و ورکروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔******************************************اس احتجاج میں بالخصوص اس جانب توجہ مبذول کرائ گئ کہ عام آمدورفت کے ذرائع بند ہے۔پھر ضلع امتحان گاہ پر طلباء کیسے پہونچیں گے۔سرپرستوں اور والدین کو طلباء کے ساتھ امتحان گاہ جانا پڑےگا۔جبکہ وہاں پر بھیڑ ہوں گی۔امتحان کے دوران طلباء کو کورونا کا انفیکشن ہوا تو اس کی تعلیم اور صحت کا نقصان ہوگا۔اس تعلق سے مرکز نے فوری طور پر خلاصہ کرناچاھیۓ ورنہ امتحان مراکز بند کراۓ جانے کا اشارہ مذکورہ ضلع کانگریس عہدداران نے دیا ہے۔
Comments
Post a Comment