نئی تعلیمی پالیسی پر مشورے طلب... قوم کے مفاد اور اردو کی بقا کیلئے اعتراض داخل کریں

ناسک (پریس ریلیز) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق حکومت ہند کے مرکزی محکمہ تعلیمات کی سکریٹری محترمہ انیتا کرول نے 21 اگست 2020 کو تمام ریاستوں کے تعلیمی سکریٹری کے نام حکمنامہ جاری کر ملک کے اساتذہ اور پرنسپل حضرات سے (NEP) نیو ایجوکیشن پالیسی2020 پر اپنے اپنے مشورے تاریخ 24 اگست2020 سے لیکر 31 اگست 2020 تک
 http://innovateindia.mygov.in/nep2020

اس لنک ویب سائٹ پر  طلب کئے ہیں_ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے قومی صدر چودھری واصل علی اور قومی سکریٹری و بانی تنظیم ساجد نثار احمد نے ملک کے تمام اساتذہ و پرنسپل حضرات سے گذارش کی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی2020 کے وہ نقاط جس سے ہماری قوم اور اردو زبان کو نقصان کا خدشہ ہے۔اس پر بیباکی کے ساتھ اپنے مشورے پیش کریں۔ نیز ایسی تجاویز جس سے مسلمان سمیت غیر مسلموں کا بھی فائدہ ہو ضرور مرکزی محکمہ تعلیمات کو پیش کریں۔ نیز تمام اساتذہ تنظیموں سے بھی گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے طریقے سے زیادہ سے زیادہ اساتذہ تک پیغام کو پہچا کر اپنے اعتراضات و مشورے درج کرنے کی گذارش اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے کی ہے۔

Comments