ریاستی سطح پر اردو اساتذہ کے لئے مضمون نویسی مقابلہ....نئی قومی تعلیمی پالیسی بیداری کے تعلق سے بال بھارتی کا قابل ستائش قدم
کھام گاؤں (واثق نوید)مرکزی حکومت کی جانب سے 26 جولائی کو نئی قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا گیا جس میں اقلیت بلخوض اردو زبان کو لیکر مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ پالیسی کا راست تعلق اساتذہ سے ہونے کی وجہ سے انہیں اس طرف متوجہ کرنے تحقیقات کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ادارہ بال بھارتی کے شعبہ اردو کے جانب سے ریاست مہاراشٹر کے اردو اساتذہ کے لئے قومی تعلیمی پالیسی کے تعلق سے مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا۔ جو کہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق نئی قومی تعلیمی پالیسی کیا ہے۔ اس تعلق سےاردو اساتذہ اکرام میں بیداری،لانے کے لئے ادارہ بال بھارتی شعبہ اردو کے سربراہ خان نوید الحق نے اپنے ہم خیال ساتھیوں کے تعاون سے ایک ریاستی سطح پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں اوٗل ، دوم ، سوم ، مقام حاصل کرنے والے اساتذہ اکرام کو بالترتیب 5000، 2500، 1500 روپے انعام دیا جائیگا ۔ ساتھ ہی حوصلہ افزائی کے لئے 1000 روپئے انعام بھی رکھا گیا۔ اس مقابلے میں انعام یافتہ مضامین کے علاوہ پسندیدہ مضامین سہ ماہی نقیب تعلیم میں شائع کیئے جائیں گے۔ مقابلے میں شرکت کرنے والے اساتذہ اکرام کے لئے لازم ہے کہ مضمون اردو زبان میں ہو، مضمون کم سے کم 2000اور زیادہ سے زیادہ 2500 الفاظ پر مشتمل ہو ، اس مقابلے میں صرف ریاست مہاراشٹر کی سرکاری، پرائیویٹ، پرائمبری اسکول، ہائی اسکول ، جونئر کالج ، اور سینئیر کالج کے اساتذہ، صدر مدرسین ہی حصہ لے سکتے ہیں، ان پیج میں ٹائپ شدہ مضمون ، بذریعہ ای میل
(humnashin2019@gmail.com )
اور واٹس ایپ (7276833431، 9890786180 ) دونوں پر مضمون کی دو کاپی(ایک پر نام درج کریں اور ایک بغیر نام کے ) ارسال کرنا ہوگا ، مضمون پر نام اور دیگر کسی بھی قسم کی معلومات لکھنے سے گریز کریں، کوائف پہلے صفحے پر علیحدہ ٹائپ کریں جیسے مکمل نام ، تعلیمی لیاقت،تدریسی تجربہ ،اسکول کا نام، رہائشی پتہ، موبائل فون نمبر،واٹس ایپ نمبر، ای میل ایڈریس درج ہو۔ مضمون 10 ستمبر تک ارسال کریں ۔ نئز معلوم رہے کہ انعام حاصل کرنے والے اساتذہ اکرام کو ویبنار میں مضمون خوانی کا موقع دیا جائے گا ۔
مضمون نویسی کے مقابلے میں مضمون نگار کو نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ضمن میں تفہیم و تجزیہ ، تعبیرات و امکانات ، محرکات ، اہداف و خدشات ، غیر جانبدار جائزہ صمنی عنوانات بھی رکھیں گے۔ اس مقابلے کے انعقاد میں بال بھارتی اردو شعبہ کے ساتھ نقیب تعلیم بھیونڈی، ماہنامہ گل بوٹے ممبئی، ہم نشین بھیونڈی، الفاظ ہند کامٹی کا تعاون شامل ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے خان نوید الحق (9970782076) ، فاروق سید ( 9322519554) ، ریحان کوثر( 9326669893) ، عامر قریشی( 9890786180) ، اور سرفراز مرمکر (7276833431) ، سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اردو اساتذہ کو نئی قومی تعلیمی پالیسی سے واقفیت کے لئے ایک اچھی کوشش کی گئی جو قابل ستائش قدم ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کو لیکر ریاست مہاراشٹر میں بیداری دیکھائی دے رہی ہے جو اردو زبان کی بقا اور فروغ میں نہایت اہم ثابت ہوگی۔
Comments
Post a Comment