ہندوستان میں کورونا کی دوا لانچ، آج سے میڈیکل پر دستیاب... ایک گولی کی کیا قیمت ہے جانیئے؟ ‏

نئی دہلی، 5 اگست (ایجنسیاں) : موصولہ تازہ خبروں کے مطابق اب ہندوستان سے کورونا کا جلد خاتمہ ہوگا کیونکہ آج ایک کمپنی نے کورونا کی ایک دو نا صرف تیار کی ہے بلکہ اسے لانچ بھی کردیا ہے آج سے یہ دوا میڈیکل پر بھی دستیاب ہوگی- نیوز پورٹل ہند سما چار کے مطابق دواسازی کے شعبے کی اہم کمپنی لُپِن نے بدھ کے روز کووڈ- 19 کے معمولی اور کم خطرے والے مریضوں کے علاج کے لئے کورونا کی دوا 'کوویہالٹ ' برانڈ نام کے ساتھ بازار میں اتاری ہے-
اسکی ایک گولی کی قیمت 49 روپے ہے- لُپِن نے شیئر بازاروں کو بھیجی جانکاری میں کہا کہ 'فیوپیراور' کو ایمرجنسی میں استعمال کرنے کیلئے ہندوستان کے ڈرگس کنٹرولر جنرل سے اجازت لی ہے- اس میں کہا گیا ہے کہ 'کوویہالٹ' دوا میں مقدار کو انتظامیہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیاگیا ہے- یہ دوا 200 ملی گرام کی گولی کی شکل میں 10 گولیوں کے پتے کی شکل میں مہیا ہوگی۔ ہر ایک گولی کی قیمت 49 روپے رکھی گئی ہے- لپن کے ہندوستان ریجنل فارمولیشن کے صدر راجیو سبل نے کہا کہ کمپنی کو ٹیپیٹک جیسی تیزی سے پھیلنے والی انفیکشن بیماریوں کے شعبے میں جو تجربہ ہے، وہ اسکا فائدہ اٹھا سکے گی- اس مضبوط تقسیم کے نیٹ ورک اور میدان میں کام کرنے والی افرادی قوت کی وجہ سے وہ ملک بھر میں کوہیالٹ کی پہنچ کو یقینی بنائے گا

Comments

  1. جناب یہ دوائی کرونا کی نہیں بلکہ اینٹی فلیو ٹیبلیٹ ہے - سالوں سے اس دوائی کو میں خود اپنی فارمیسی پر اسے بیچ رہا ہوں - اس طرح ایک اور مولیکیول Favipiravir بھی لانچ ہوا ہے - ڈاکٹرس ان دوائیوں کو محض اینٹی وائرل اور اینٹی فلیو میڈیسین کے طور پر استعمال کر رہے ہیں نہ کہ اسپیشلی کرونا کے ٹریٹمنٹ کے لیے -

    ReplyDelete
    Replies
    1. بالکل صحیح فرمایا مزکورہ بالا شخص نے یہ کوئی حتمی علاج نہیں ھے کوڈ 19 کا البتہ کچھ تو اس سے فی آلحال فائدہ ہوسکتا ھے اگر ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق اسکو استعمال میں لایا جائے . فقط

      Delete

Post a Comment