مالیگاؤں 25 اگست (پریس ریلیز) : آل انڈیا علماء بورڈ کے ریاستی صدر برائے مہاراشٹر مولوی محمد عثمان صاحب نے صوفیٔ ملت اور مالیگاؤں سے ہمیشہ سازگار رشتہ رکھا اسی مناسبت سے صوفیٔ ملت ہمیشہ آل انڈیا علماء بورڈ کے سرپرست رہے وہیں ریاستی طور پر وہ بورڈ کی ترجمانی بھی کیا کرتے تھے۔ صوفیٔ ملت کے بعد ان کے صاحبزادے پیر زادہ پیر زادہ صوفی نورالعین صابری کو مولوی عثمان، محمد شہاب الدین سوداگر اور نایاب انصاری صاحبان نے مہاراشٹر ریاستی ترجمان کا باوقار عہدہ تجویز کیا اس موقع پر حلقۂ احباب نے نو منتخب ترجمان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا۔ امید کہ صوفیٔ ملّت کے بعد انہی نے طرز پر جانشین صوفی ملت بھی ملی و سماجی کاموں میں پیش پیش رہیں گے۔ اس طرح پریس نوٹ ناظم اعلیٰ صوفی جمیل ٹیلر صاحب نے ارسال کی ۔
Comments
Post a Comment