پیپل گاؤں راجہ سرکاری دواخانے کے اسٹاف کی طبعی خدمات کا اعتراف....راحینہ پروین نے کیا اپنے ساتھیوں کے ساتھ استقبال

کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں تحصیل کے ایک بڑے دیہات میں واقع پراٹھمک آروگیہ کیندر کے تعلق سے عوامی مسائل معلوم کرنے کے لئے راشٹروادی مہلا کانگرس کی نائب صدر راحینہ پروین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیپل گاؤں راجہ سرکاری دواخانے کا دورہ کیا ،اور اس موقع پر دواخانے کے اسٹاف کی طبعی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکا استقبال کیا ۔
معلوم رہے کہ پیپل گاؤں راجہ، کھام گاؤں تحصیل کا ایک بڑا دیہات ہے اس سے بہت سے چھوٹے موٹے دیہات جڑے ہوئے ہیں ۔ جہاں کی عوام اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے پیپل گاؤں راجہ آتی ہیں۔ بیماری پر علاج کے لئے پیپل گاؤں سرکاری دواخانے میں آتے ہیں۔ دواخانے میں بنیادی،و ضروری سہولیات مہیا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کھام گاؤں ریفر کردیا جاتا۔ انہیں مسائل کو جاننے کے لئے بلڈانہ ضلع راشٹروادی مہلا کانگرس کی نائب صدر راحینہ پروین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دواخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل آفسر ڈاکٹر اے ایس پانجھڑے، ڈاکٹر بھاونا مانکر، آکاش کھیڑکر، و دیگر ملازمین موجود تھے۔ ملازمین کی کمی ، دواؤں کی قلت ، جدید طبعی آلات کی کمی ، پراٹھمک آروگیہ کیندر کو گرامین روگنالیہ کا درجہ حاصل ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ دواخانے کی نئی عمارت تیار ہوگئی اس نئی عمارت میں دواخانے کو منتقل کیا جائے، اس قسم کے مطالبات عوام اور اسٹاف نے کیا ۔ راحینہ پروین نے یقین دلایا کہ وہ دواخانے کے مسائل کو جلد ہی پالک منتری ڈاکٹر راجندر شنگھنے کے سامنے پیش کرکے حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ ایسے حالات میں بھی یہاں کا اسٹاف کورونا جنگجوؤں کے طور پر جی جان سے کام کررہا ہے ۔ انکی ستائش کرتے ہوئے پورے اسٹاف کا راحینہ پروین اور انکے ساتھیوں نے گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس موقع پر راشٹروادی اقلیتی وبھاگ کے تعلقہ صدر محمد سلیم شیخ فرید ، سماجی خدمت گار اشفاق اللہ خان ، رشید مولانا ، رئیس خان ، صابر بھائی ، صابر قریشی، و گاوں کے معزز شخصیات موجود تھی۔

Comments