خاتون ڈاکٹر اور نوجوان کو ٹی وی کی آن لائن بکنگ مہنگی پڑی، ہزاروں روپیہ لوٹ لیا گیا

جلگاؤں، 17 اگست (سعید پٹیل) : آن لائن کاروبار میں ایک خاتون ڈاکٹر اور ایک نوجوان کو بہت ہی مہنگا پڑا۔ کوریئر کمپنی کی آن لائن ممبرسازی کیلئے ڈاکٹر صائقہ فاروق شیخ (عمر ٢٦ رہائش مہرون ) اس خاتون ڈاکٹر کی ١٦ ہزار ٩٠٠ روپیۓ اور آن لائن ٹی وی کی بکینگ کےلۓ معلومات حاصل کرنے والے میلیند اشوک وانکھیڈے (رہائش مکوند نگر ) اس نوجوان کا موبائل ہیک کرکے ٣٩ ہزار ٢٨٨ روپیۓ نکال کر دھوکہ دھڑی کۓ جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس معاملے بالترتیب ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن اور رامانند نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئ ہے۔٨اگست کے روز دوپہر میں میلیند وانکھیڈے اس نوجوان نے آن لائن ٹی وی بکینگ کیا۔اس کےلۓ ٢٦ ہزار ٤٣٣ روپیۓ بھرے گۓ۔١٣ اگست تک ٹی وی گھر پہونچ ملنا چاھیۓ تھا۔لیکن ملا نہیں۔اس معاملے میں ١٤ اگست کو متعلقین سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرکے نمبر حاصل کرکے رابطہ کیاگیا۔تب اس سے کہا گیا کہ تمہارا مسلہ حل کرتا ہوں ،اس کےلۓ آن لائن ١١ ہزار روپیۓ ادا کرنے کو کہاگیا جس کہ مطابق رقم ادا کی گئ۔اس کے بعد موبائل پر ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کروایا گیا۔اس مرحلے کے بعد وانکھیڈے کا موبائل ہیک کرکےسامنے والے شخص نے  ٢٦ ہزار ٦٥٠ روپیۓ اور دوسرے مرحلے میں ١٢ ہزار ٦٣٨ روپیۓ اس طرح مجموعی طور پر ٣٩ ہزار ٢٨٨ روپیۓ آن لائن نکال لۓگۓ۔تیسرے مرحلے میں مزید رقم ڈالنے سے قبل وانکھیڈے اس نوجوان کو بینک سے فون آیا کہ یہ رقم نکالنے کا کاروبار تم خود کررہے ہو کیا۔؟ اس طرح پوچھا گیا۔اپنے ساتھ دھوکہ ہوا یہ دھیان میں آنے کے بعد نوجوان نے بینک کو اطلاع دینے کے بعد فوری طور پر  کریڈٹ کارڈ بلاک کردیا۔دوسرے واقعہ میں کوریئر کمپنی کی آن لائن ممبرسازی کےلۓ بھیجے گۓ اوٹی پی نمبر پوچھ کر صائقہ فاروق شیخ اس خاتون ڈاکٹر کی ١٦ ہزار ٩٠٠ روپیۓ میں آن لائن پھنساۓ جانے کا معاملہ سامنے آیا۔اس معاملے میں ١٥ اگست کو ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن میں جال سازی کا معاملہ درج کیاگیا ہے۔اس کی تفصیلات کے مطابق ٧ اگست ٢٠٢٠ کےروز دوپہر ساڑھے چار بجے انھوں نے موبائل سے ڈی ٹی ڈی سی کوریئر کمپنی کی آن لائن ممبرسازی کےلۓ آن لائن فارم بھرنے کے بعد انھیں فون آیا کہ تمہاری ڈی ٹی ڈی سی کوریئر کی ممبرشپ پوری ہوگئ۔جس کی ممبرشپ او ٹی پی تمہارے موبائل پر بھیجی گئ ہے۔اس کا نمبر بولو یہ سننے کے بعد خاتون ڈاکٹر نے چار عدد کا او ٹی پی نمبر دیا۔اس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں انھیں ٩ ہزار ٩٩٩ اور ٧ ہزار اس طرح ١٦ ہزار ٩٩٩ روپیۓ بینک کھاتے سے کم ہونے کا سندیسہ ملا۔اس تعلق سے انھوں نے فوری طور پر فون آۓ ہوۓ نمبر پر رابطہ کیا۔تو رقم کے تعلق سے اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ایک ہفتہ بعد ڈاکٹر صائقہ شیخ نے ١٥ اگست کےروز ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن میں گناہ درج کیا ہے

Comments