جلگاؤں میں اقراء کووڈ سینٹر کے ٥٠ کووڈ بستر اور پورٹیبل ایکسرے مشین کا سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ہاتھوں افتتاح

جلگاؤں ٢٣ اگست (سعید پٹیل )یہاں اقراء یونانی کالج کے اسپتال میں جاری اقراء کووڈ سینٹر میں ٥٠ کووڈ بستر و پورٹیبل ایکسرے مشین کا جلگاؤں ضلع کے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ہاتھوں عوامی افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت ،ڈپٹی کلیکٹر شری مہاجن ،ڈپٹی رہائشی کلیکٹر راہول پاٹل ،اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار ،ادارے ھذا کے سیکریٹری عبدالغفار ملک ،اقبال شاہ ،امین بادلی والا ،الفیض فاؤنڈیشن کے صدر عبدالعزیز سالار ،اقراء یونانی کالج کے نائب پرنسپل ڈاکٹر شعیب شیخ ،کووڈ سینٹر انچارج ڈاکٹر ٹھاکور ،ڈاکٹر جین ،کیمپس انچارج افضل شیخ ،ایڈوکیٹ شریف شیخ وغیرہ حضرات موجود تھے۔ فوٹو کیپشن اقراء کووڈ سینٹر میں ایکسرے مشین کا افتتاح :اس موقع پر سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل ،ضلع کلیکٹر ابھیجت راؤت ، اقراء کے صدر عبدالکریم سالار ،سیکریٹری عبدالغفار ملک ،اقبال شاہ سر ،عبدالعزیز سالار وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

Comments