صاف ستھرے اور گندگی سے پاک ماحول کا خواب پورا ہونا شاید مالیگاؤں شہر کی قسمت میں نہیں ہے پورے شہر میں گندگی، کچروں کا ڈھیر ان پر بھنبھناتی مکھیاں، مچّھر، آوارہ خونخوار کّتے نا صرف شہر کو بدصورت بدبودار بنا رہے ہیں بلکہ دمدار قیادت، وکاس، تعمیر و ترقی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہیں عوام کو تبدیلی کے سنہرے خواب دکھانے والوں کا پردہ فاش ہوچکا ہے برسات کے موسم میں مضافاتی علاقوں میں گندے پانی، بدبو ،کچروں کی وجہ سے لوگوں کے لیے تو سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے کیڑے مکوڑوں، مچھروں، گندگیوں کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی یے یہی وجہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کو صاف ستھرے 56 شہروں میں 55 واں نمبر دیا گیا اس خبر کو 22 اگست بروز سنیچر کے ترجمانِ اردو اخبار مالیگاؤں میں تفصیل سے شائع کیا گیا 450 کروڑ سالانہ بجٹ رکھنے والی کارپوریشن، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، کمشنر، میئر، ایم ایل وغیرہ پر سوالیہ نشان لگا دیا آخر کون ان سے سوال پوچھے گا؟
Comments
Post a Comment