کئی ریاستوں میں کورونا بلاسٹ، مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کا اشارہ، بہار میں باضابطہ لاک ڈاؤن کا اعلان

ممبئی/ پٹنہ، 18 اگست (این ایم این و سیاست ڈاٹ کام) : کورونا کا قہر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے فی الحال کورونا کے سیکنڈ فیز کا آغاز ہوچکا ہے ملک کی کئی اہم ریاستوں میں کورونا نے جس طرح گہما گہمی مچا رکھی ہے اسے کورونا بلاسٹ بھی کہا جاسکتا ہے مرکزی حکومت نے ان لاک کا اعلان کیا ہے اور آہستہ آہستہ سب کھولا جارہا ہے لیکن مرکزی حکومت نے ایسی ریاستیں جہاں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے انہیں اپنے طور پر لاک ڈاؤن کی اجازت دی ہے ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے اثرات کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے جبکہ بہار میں لاک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان ہوچکا ہے سیاست اردو نیوز کے مطابق بہار میں کورونا وائرس کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پیر کے روز 2,500 نئے کیسس سامنے آئے ہیں۔ تاحال ریاست بہار میں کوروناوائرس کیسس کی تعداد جملہ 10,6618 ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 ستمبر تک ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی نے بتایا کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن میں سختی برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر تک ریاست میں تمام عبادت گاہیں پہلے ہی کی طرح بند رہیں گی۔ اسکولس، کالجس، نرانسپورٹ خدمات، مال اور تھیٹرس بند رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رات 10 بجے سے صبح گھروں سے نکلنے کی پابندی رہے گی۔ کنٹینٹمنٹ زونس میں مکمل طریقہ سے سختی برتی جائے گی۔ مسٹر عامر سبحانی نے بتایا کہ عوام کے سماجی فاصلہ کو برقرار نہیں رکھ رہی ہے، سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں کو ہجوم دکھائی دے رہا ہے جس کے نتیجہ میں وباء کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ نہیں کیا گیا تو حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

Comments