نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات کو ملتوی کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی، 17 اگست (این ایم این) : کویڈ 19 کے پیش نظر ملک بھر کی مختلف گیارہ ریاستوں کے گیارہ طلباء نے NEET اور JEE امتحانات کو ملتوی کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی تاہم آج اس عرضی کو خارج کردیا گیا اب یہ دونوں امتحانات اپنے وقت پر منعقد ہونگے
سپریم کورٹ کی بینچ کے جسٹس ارون کمار مشرا، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن مراری نے یہ کہہ کر عرضی کو خارج کیا کہ "کورونا کی وجہ سے ملک میں سب کچھ روکا نہیں جاسکتا" وہیں جسٹس مشرا نے کہا کہ "کیا (طلباء کا) قیمتی سال یونہی برباد کردیا جائے؟"یاد رہیکہ جے ای ای کے امتحان کو 1 سے لیکر 6 ستمبر کے درمیان آن لائن طرز پر جبکہ 13 ستمبر کو آف لائن طرز پر نیٹ کا امتحان لیا جانا طئے ہے

Comments