اہم خبر... ‏NEET ‎اور ‏JEE ‎امتحان ردّ کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی، 23 اگست (این ایم این) : موصولہ تازہ خبروں کے مطابق کویڈ19 کے پیش نظر میڈیکل و انجینئرنگ کیلئے لئے جانے والے مقابلہ جاتی امتحانات کو رد کرنے کا مطالبہ اب زور پکڑ رہا ہے اب اس معاملے میں دہلی کے وزیر تعلیم بھی کود پڑے ہیں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر آر پی نشانک کو ٹیگ کرکے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ"JEE اور NEET امتحان کے نام پر لاکھوں طلباء کی زندگی سے سرکار کھیل رہی ہے- میری یہ گزارش ہیکہ مرکز ان امتحانات کو رد کرے اور جاری تعلیمی سال میں (میڈیکل و انجینئرنگ) میں داخلے کیلئے کوئی متبادل راستہ نکالے تاکہ طلباء کا نقصان نا ہو"

Comments