بھیونڈی ‏میں ‏عمارت ‏گری، ‏10 ‏کی ‏موت، ‏25 ‏افراد ‏اب ‏بھی ‏ملبے ‏میں ‏دبے

بھیونڈی (بصیرت آن لائن/ ایجنسی) بھیونڈی کے دھامنکرناکاکے پاس پٹیل کمپاؤنڈعلاقے میں آج صبح تین منزلہ عمارت گرکرتباہ ہوگئی۔اس حادثے میں اب تک 10؍لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ ابھی بھی 20سے 25 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کاامکان بتایاجارہاہے۔یہ حادثہ آج صبح تقریباپونے چاربجے پیش آیا۔مقامی باشندے اورفائربریگیڈکے لوگ راحت اوربچاؤ کاکام جاری ہے۔این ڈی آرایف کی ٹیم بھی جائے حادثہ پرپہونچ چکی ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جیلانی نام کی اس بلڈنگ کے ملبے سے اب تک 20 لوگوں کونکالاجاچکاہے۔
نیشنل ڈیزاسٹرریسکیوفورس ،فائربریگیڈ اورپولس عملہ راحت اوربچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔این ڈی آرایف کے سربراہ ستیہ پردھان نےٹوئیٹ کرکے بتایاکہ کم سے کم 20 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کاخدشہ ہے۔کہاجارہاہے کہ قریب 20 خاندان اس عمارت میں رہتے تھے۔عمارت 40 سال پرانی بتائی جارہی ہے۔
این ڈی آرایف کی ایک ٹیم نے ایک بچے کوملبے سے باہرنکالاہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔پانچ اورلوگوں کوبچایاگیاہے۔این ڈی آرایف کے مطابق تھانے نگرنگم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج تقریباصبح چاربجے ایک تین منزلہ عمارت گرگئی ۔مقامی باشندوں کے ذریعہ 20 لوگوں کوبچایاگیاہے۔اورابھی بھی 20سے 25 لوگوں کے پھنسے ہونے کاخدشہ ہے۔آرآرسی ممبئی سے ٹیم 5بجے جائے حادثہ پرپہونچی۔

Comments