پب جی سمیت 118 ایپس پر لگی پابندی، پب جی سمیت تمام ایپ ہٹایا گیا گوگل پلے اسٹور سے... جانیئے مکمل لسٹ کون کون سا ایپ ہوا بینڈ
نئی دہلی 2 ستمبر (اردولیکس/ این ایم این) حال ہی میں چین کے 106 ایپس پرپابندی لگانے کے بعد مرکزی حکومت نے ایک اوراہم فیصلہ لیا ہے، پب جی سمیت 118 ایپس پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ حکومت کے فیصلے کے بعد گوگل اور ایپل پلے اسٹور سے پب جی ایپس ہٹا دیا گیا ہے۔ پب جی کے ساتھ بائیڈو‘ کیم کارڈ‘ وی چارٹ ریڈنگ‘ سائبر ہنٹر جیسے مختلف ایپس پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ پب جی گیم تقریبا 70 کروڑ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا ۔ نوجوان اوربچے پب جی گیم کی لت کا شکار ہوچکے ہیں اور کافی عرصہ سے پب جی گیم پر امتناع کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔ واضح رہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 106 چین کے ایپس پر حال ہی میں امتناع عائد کیا گیا تھا پب جی پر پابندی لگنے سے سرپرستوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے کیونکہ دس سے لیکر تیس سال کے نوجوانوں کو پب جی نے دیوانہ بنا رکھا تھا اور اس گیم کی وجہ سے کئی لوگوں کو جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا تھا
Comments
Post a Comment