وارڈ نمبر 14محمدآباد سروے نمبر 135/2کے بنیادی مسائل کو لیکر جمال ناصرگروپ،یوا پاور فاونڈیشن ،محمد آصف بنداس،کا ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس کو الٹی میٹم
مالیگاؤں (پریس ریلیز) وارڈ نمبر 14محمدآباد کے سب سے اہم پانی کے نکاسی کے مسائل کو لیکر 21ستمبر بروز پیر کو وارڈ کے محترک شوسل ورکر جمال ناصر اور انکے گروپ اور محمد آصف بنداس،محمد آباد کے لوگوں کے ساتھ شہر کے یوا پاور فاونڈیشن کے ھمراہ کارپوریشن ڈپٹی کمشنر کو ایک الٹی میٹم دیا کہ پچھلے پانچ ماہ سے یہ بنیادی مسئلہ قائم ہے اور ایکدم دو ٹوک انداز میں ڈپٹی کمشنر سے بات کی گئی اور وفد میں موجود ہر کوئی نے اس بات کو رکھا کہ اگر آج کی۔سالانہ چارسو کروڑ کا بجٹ رکھنے والی مالیگاؤں کارپوریشن خلیل ہائی اسکول کی 60فٹ روڈ جو پرائیویٹ زمین مالک کی ڈیمانڈ کو پورا نھیں کرسکتی یا انکو کروڑوں نہیں دے سکتی تو نادیں لیکن وہاں پانی کی نکاسی کیلئے بجٹ ڈال کر دوسرا راستہ اور روٹ نکال کردے۔کیونکہ آج محمد آباد اسی معاملے کو لیکر آپس میں خون خرابے کی اور ماردھاڑ کی کچھ لوگ باتیں کرنے لگے ۔سروے نمبر 135/2کے خطرناک حالات اس ڈگر پر ہیں تھیلوں سے بلاک کی ہوئی گٹر سے سب گٹر وور فلوہے اور روڈ گٹر لیول کا انداز ناہونے سے بچے اس میں گر رہے۔گندگی کی پیداوار سے وبائی بیماری جنم لے رہی۔وارڈ کے لوگ کارپوریشن کو سالانہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور کارپوریشن اور آپ بنیادی مسائل کو حل نہیں کرتے ہیں
آخر میں ایکبار پھر آصف بنداس نے ڈپٹی کمشنر کو ساری باتوں سے آگاہ کرتے ہوئے الٹی میٹم فیس ٹو فیس دے ہی دیا کہ سامنے کو کروڑوں نا دیں بلکہ وہاں بجٹ ڈال کر سروے نمبر 135/2کی نکاسی کا دوسراروٹ نکال کردیں ورنہ کبھی بھی ہم ساری گندگی کمشنر اور آپکی آفس میں لاکر ڈالیں گے اور کوئی ٹیکس نہیں اداکرینگے
وفد میں شامل ہر کسی بات کو سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے یقین دلایا کہ دوسرا راستہ نکالنے کیلئے سب سے پہلے انجینئرس کا سروے کرواتاہوں اور جلد ہی عمل بجاونی شروع ہوگی ایسا تعقن دلایا ۔اس وفد میں جمال ناصرگروپ ۔ڈاکٹر ارشد یوسف الیاس ۔یواپاور فاونڈیشن کے اراکین ۔فیضان رجو۔توفیق رئیس سیٹھ ۔مشتاق مقادم ۔محمد آصف بنداس موجود تھے
Comments
Post a Comment