جلگاؤں میں ضلع یوتھ کانگریس نے بیروزگاروں کےلۓ مرکزی حکومت سے نوجوانوں کو روزگاردینے کا مطالبہ کیا۔ضلع کلیکٹر و تحصیلدار انھیں مطالبات کا مکتوب دیا۔مرکزی حکومت نے سال میں دو کروڑ روزگار پیدا کرنے کا وعدہ پورا کرنا چاھیۓ
- Get link
- X
- Other Apps
جلگاؤں( سعید پٹیل )یہاں آج ضلع یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینے کا پرزور مطالبہ کیا و تعلقہ تحصیلدار انھیں مطالبات کا میمورنڈم دیا۔ سال میں دو کروڑ روزگار پیداکرنے کا وعدہ کرکے وزیراعظم مودی نے اقتدار سنبھالا تھا۔لیکن آج حالات مختلف ہے۔نوٹ بندی کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ روزگار پیدا کرنے والے زراعت ، مضبوط چھوٹی صنعت کے شعبوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔نتیجے میں کروڑوں افراد کا روزگار ختم ہوا ہے۔چیزوں پر جی ایس ٹی کے غلط طریقہ کار کی وجہ سے گھریلو اور چھوٹی صنعتی شعبوں کی کمر ٹوٹ گئ ہیں۔اس لۓ بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کے این ایس سی بورڈ کے مطابق سن ٢٠١٧ اور ١٨ میں ٦ء١ فی صد جبکہ دیہی علاقوں میں بیروزگاری کی شرح ٥ء ٣ تھی۔ شہری علاقوں میں ٧ء ٨ تک رہا۔نوجوانوں میں١٣ سے ٢٧ فی صد تک پہونچ گیا۔اس کے بعد کورونا وباء کی وجہ سے منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پر مسلط کۓ گۓ لاک ڈاؤن کے مرحلے کی وجہ سے تقریباً ١٢ سے ١٣ کروڑ لوگ بیروزگار ہونے کی بات سی ایم آئ ای کے سروے سے سامنے آئ ہے۔خاندان کے خاندانوں کو روزگار کے بغیر جینا مشکل ہوگیا ہے۔ملک کی معیشت زمین بوس ہوگی ہے۔ملک کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح اپریل سے جون ان تین مہینوں میں پھسل کر ٢٣ء ٩ فی صد سامنے آئ ہیں۔ وزیراعظم مودی یہ ریاستوں کو اعتماد نہ لیتے ہوۓ ریاستوں سے منساب مشورہ نہ کرکے کام کررہے ہیں۔پھر وہ طلباء کے آخری سال کے امتحانات ہو یا ، نیٹ اور جےای ای کے امتحانات کرانے کا فیصلہ ہو یا ریاستوں کو جی ایس ٹی کا مناسب حصہ نہ ملنے سے ریاست کی مالی حالت کمزور ہوگئ۔ جبکہ کورونا وباء کی مصیبت میں ریاستوں کو مالی مدد کرکے مضبوط کرنا چاھیۓ۔صنعت و کاروبار کو نقد مالی پیکیج دیا جانا چاھیۓ۔ایسا کرنے سے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔وزیراعظم کے لاک ڈاؤن مرحلے میں اعلان کۓ گۓ ٢٠ لاکھ کروڑ روپیۓ پیکیج سے بیروزگار نوجوان ، کسان ،چھوٹی اور گھریلو صعنت ،متوسط صنعتی کاروبار وغیرہ ان میں سے کسے بھی طبقہ کا کوئ فائدہ نہیں ہوا۔مرکز کی حکومت غیر بنا بی جے پی حکومت کی ریاستوں کی مالی حالت کمزور کرنا چاھتی ہیں۔جس کی وجہ سے غیر بی جے پی ریاستوں کو حکومت چلانا مشکل جارہا ہے۔اسی طرح سرکاری اداروں کا نجی کرن کرکے حکومت سرکاری ملازمتیں اور ریزرویشن ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم مودی جی نے ہر سال دو کروڑ روزگار پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اس وعدے کو پورا کیا جاۓ ۔ مودی سرکار سے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہےکہ بیروزگاروں کو روزگار دو۔جلگاؤں ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے مذکورہ باتوں کا اعادہ کیاگیا وہ تحصیلدار انھیں مطالبات کا میمورنڈم دیا گیا۔اس موقع پر مہاراشٹر ریاستی سیکریٹری مقتدیر بابا دیشمکھ ،جلگاؤں شہر یوتھ کانگریس صدر مجیب پٹیل ،رئیس قریشی ،ناظم شیخ وغیرہ یوتھ کانگریس کے کارکنان موجود تھے۔ فوٹو کیپشن جلگاؤں میں یوتھ کانگریس کےعہددارن و کارکنان تحصیلادر انھیں نوجوانوں کو روزگار دو اس مطالبے کا میمورنڈم دیتے ہوۓ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment