جلگاؤں کووڈ اسپتال میں پہور کے مریض نے گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔جانچ رپورٹ منفی آئ

جلگاؤں (نامہ نگار )ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری طبی کالج و اسپتال کے کووڈ اسپتال میں جامنیر تحصیل کے پہور کے رہائش پذیر کڈوبا نکول گھونگڈے (٥٠) نے کورونا پر جاری علاج کے دوران گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔مذکورہ معاملا وارڈ نمبر ٦ میں پیش آیا۔کڈوبا گھونگڈے کو طبیعیت ناساز ہونے کی وجہ سے پہور کے دیہی اسپتال میں علاج کےلۓ٩ ستمبر کو داخل کیا گیا تھا۔اول جانچ میں کورونا مشتبہ مریض کے طور پر داخل کیا گیا تھا۔بعد میں ٩ ستمبر کی شام میں اسے سرکاری طبی کالج و اسپتال و ضلع کووڈ مرکز میں علاج کےلۓمنتقل کیا گیا۔اسی دوران گذشتہ روز شام میں اس کا سوئیب لیا گیا۔جس کی جانچ رپورٹ آج ١١ ِستمبر کو صبح منفی آئ۔گذشتہ روز شام ٥ بجے کے قریب کڈوبا گھونگڈے انھوں نے فون پر اپنے رشتے داروں سے رابطہ کیا تھا۔دیر گۓ رات ١٢ بجے کے بعد ضلع کووڈ اسپتال میں گھونگڈے ایک گھنٹے کے بعد وہ اس کے بستر پر نہیں تھا۔اس طرح کی اطلاع ہے۔؟ اس کے بعد یہ معاملا سامنے آیا۔ضلع پیٹھ پولیس میں سرکاری طبی کالج کے ڈاکٹر پنکج گوگرے ان کی اطلاع پر خودکشی سے موت کا معاملا درج کیا گیا۔اس مریض نے خود کشی کیوں کی اس کی کیا وجہ ہوگی ؟ پتہ نہیں چلی ہے۔پہور میں کڈوبا گھونگڈےرنج و غم سے پر ماحول میں انتم سنسکار کردیا گیا۔اس کے پسماندگان میں ماں ،بیوی ،دو لڑکیاں اور ایک لڑکا خاندان ہے۔

Comments