وزارت اقلیت کے ضلع انتظامیہ کے ذریعے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کو سماج کے افراد کےلۓ مختلف قرضوں کی اسکیموں کو فعال بنانے کےلۓمیمورنڈم دیاگیا
جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں ضلع و ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی طبقہ کی مالی حالت ان دنوں بہت ہی نازک بنی ہوئ ہیں۔کورونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلۓ لاک ڈاؤن کے مرحلے اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس طبقہ کے افراد مالی تنگدستی سے گذر رہے ہیں۔اس مالی مصیبت میں مہاراشٹر کی ریاستی حکومت اقلیتی طبقہ کے بیروزگار نوجوانوں ،چھوٹے کاروباریوں ،بچت گروپ کی خواتین کے لۓ قرض منصوبوں کو پھر سے فوری طورپر شروع کریں۔اس طرح کا پرزور مطالبہ الپ سنکھیاک سیوا سنگھ کی جانب سے کیا گیا ہے۔سیدھے قرض ،معیادی قرض ،اور خواتین بچت گروپوں کو قرض وغیرہ دینے اور فلاحی و ترقی کی اسکیموں کو فوری طور پر دلچسپی کے ساتھ سرگرم عمل کریں۔جس کی وجہ سے اقلیتی سماج کے مالی اعتبار سے کمزور افراد کو معاشی قوت و سہولیات ملنے سے ان دنوں کی انتہائ نازک مالی حالت درست کرنے میں مدد ملیں گی۔کاروبار کرنا آسان ہوگا۔حکومت مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن میں اس طرح کی گنجائشوں کو تیار کرکے اقلیتی سماج کے ساتھ انصاف کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ مطالبات کا مکتوب مولانا آزاد مالی ترقی کارپوریشن کے ضلع انتظامیہ شری پتامبر پاٹل انھیں دیا گیا ۔اس موقع پر الپ سنکھیانک سیوا سنگھ کے ریاستی صدر جہانگیر خان ،ضلع صدر سلیم انعامدار ،نائب صدر یعقوب داؤد خان ،این سی پی کے شہر نائب صدر عقیل پٹیل ،سید راحت علی ،غلام مرزا ،عمران بھیستی وغیرہ عہدداران و اراکین و دیگر اہم ذمدار موجود تھے۔
Comments
Post a Comment