چالیس گاؤں تحصیل دفتر کے کلرک کے ساتھی سمیت کلرک کو گیارہ ہزار روپیۓ رشوت لیتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا

جلگاؤں (نامہ نگار )وارث کا نام کم کرنے کےلۓ ١١ ہزار روپیوں کی رشوت مانگنے والے چالیس گاؤں تحصیل دفتر کے کلرک کو آج اس کے ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کے مطابق بہین کے نام پر کھیت زمین کے دستاویز (اتارے ) پر وارث کا نام کم کرنے کے بدلے میں پرشانت ساوکارے (٣٠ کلرک تحصیل دفتر چالیس گاؤں ڈیوژن ٣ ) نے ١١ ہزار روپیۓ رشوت مانگی تھی۔اس تعلق سے رشوت ستانی محکمہ میں شکایت کی گئ تھی۔اس ضمن میں پرشانت کیسن ساوکارے اور اس کا ساتھی یادو کیشو پوار (٦٠ نجی فرد رہائش موجے تعلقہ پاچورا ) انھیں ١١ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔اس کاروائ کو ڈی وائ ایس پی گوپال ٹھاکور کی رہنمائ میں نیلیش لودھی ،معاون فوجدار رویندر مالی ،پولیس کانسٹیبل اشوک اہیرے ، پولیس کانسٹیبل سنیل پاٹل ،پولیس کانسٹیبل سریش پاٹل ،پولیس نائیک سنیل شرساٹھ ،پولیس نائیک منوج جوشی ،پولیس کانسٹیبل پروین پاٹل ،پولیس کانسٹیبل ناصر دیشمکھ ،کانسٹیبل ایشور دھنگر ،پر مشتمل دستے نے اس کاروائ کو انجام دیا۔

Comments