جلگاؤں( نامہ نگار )اپنے چھوٹے بھائ کی تلاش میں نکلے نواز شیخ الہ دین (عمر ١٧ برس )کو پیٹرول چھڑک کر جلا دینے کی کوشش کرنے کا معاملہ گذشتہ روز سنیچر کو دوپہر چار بجے کے بعد پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شیخ کا چھوٹا بھائ گھر کے باہر گیا تھا۔نواز اپنے دوستوں کے ساتھ اسے ڈھونڈتے ہوۓ شہر کے عقب میں واقع گاندھی مارکیٹ کی تیسری منزل پر جا پہنچا۔اس دوران وہاں پہلے سے موجود پانچ سے چھ نوجوانوں نے اسے اپنے پاس بلایا۔ان میں سے ایک نوجوان نے اس کی جیب سے ایک ہزار دوسو روپیۓ نکال لۓ ۔مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان نے بوتل سے پیٹرول چھڑک دیا۔دوسرے نے ماچس کی تلی سے جلانے کی کوشش کی ۔اس مزاحمت میں نواز شیخ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ان نوجوانوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی ۔نواز کافی ڈرا ہوا تھا۔ اسی دوران نواز سیدھا ڈپٹی ایس پی کے دفتر پہنچا۔جہاں سے اسے شہر پولیس اسٹیشن بھیجا گیا۔بتایاگیا کہ نواز پر حملہ کرنے والے نوجوان گانجہ کےنشے میں تھے۔پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی
Comments
Post a Comment