این سی پی کی صدارت کیلئے 'شکتی پردرشن'.... یوسف الیاس نے بھی صدارت مانگ کر سب کو چونکا دیا، ایک کرسی کے سات دعویدار.... کس کو ملیگی صدارت؟؟؟
مالیگاؤں، 4 ستمبر (این ایم این) : راشٹروادی کانگریس پارٹی المعروف این سی پی کا مقامی صدر طئے کرنے اور جائزہ لینے کیلئے پارٹی نے آج دو آبزرورس کو مالیگاؤں بھیجا، این سی پی کی صدارت کی حصولیابی کیلئے سات دعویداروں نے اپنے اپنے حامیوں کیساتھ ریسٹ ہاؤس کے باہر طاقت کا مظاہرہ کیا اور آبزرورس سے ملاقات کی یوسف الیاس اچانک اپنے حامیوں کیساتھ پہنچ کر صدارت پر اپنی دعویداری پیش کرکے سب کو چونکا دیا جبکہ یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال، اعجاز بیگ اور سلیم رضوی سمیت سات، آٹھ افراد نے صدارت کیلئے اپنا موقف پیش کیا اور آبزرورس سے ملاقات کرکے این سی پی کے تئیں اپنی وفاداری اور کارپوریشن الیکشن میں پارٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا وہیں رضوان بیٹری والا بھی آبزرورس سے ملاقات کیلئے پہنچے ان کے ریسٹ ہاؤس پہنچنے سے سبھی لوگ اچھنبے میں پڑ گئے تاہم رضوان بیٹری والا نے نیوز مالیگاؤں کو بتایا کہ وہ صدارت کیلئے نہیں بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو درپیش مسائل کو پیش کرنے کیلئے یہاں پہنچے ہیں
پارٹی کے آبزرورس نے سبھی دعویداروں سے گفت شنید کرنے کے بعد اپنی رپورٹ ریاستی ذمہ داران کو سپرد کرکے جلد از صدارت کا قضیہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس بات کا قوی امکان ہیکہ ایک مہینہ سے قبل ہی این سی پی کو اسکا صدر مل جائے گا، کس کو صدارت مل سکے گی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ سبھی دعویداروں نے مکمل مضبوطی کے ساتھ اپنا دعویٰ پیش کیا ہے
Comments
Post a Comment