پولس کمشنر آرتی میڈم کا امراؤتی میں تبادلہ... کورونا مہا ماری سمیت نازک حالات میں مالیگاؤں میں موصوفہ کی خدمات قابل تعریف
مالیگاؤں، 2 ستمبر (این ایم این) : آج مہاراشٹر کے 45 اعلیٰ پولس آفیسران کا تبادلہ کیا گیا، اس میں ناسک (دیہی) پولس کمشنر آرتی سنگھ کاتبادلہ امراوتی میں کردیا گیا، آرتی سنگھ اگرچہ پورے ناسک (دیہی) کی پولس کمشنر تھیں لیکن جب جب مالیگاؤں میں حالات نازک ہوئے موصوفہ فوری طور پر مالیگاؤں تشریف لاتی تھیں،کورونا مہاماری اور شب برات کے موقع پر موصوفہ کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا خوش اخلاقی میں یکتا آرتی سنگھ نے کورونا مہاماری میں مالیگاؤں میں اپنا زیادہ تر وقت بتایا اور شب برات کے موقع پر قبرستانوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی عید اور عید قربان کے موقع پر مالیگاؤں میں خصوصی رعایت ملنے میں موصوفہ کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا

Comments
Post a Comment