جلگاؤں شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقی کے منصوبوں پر عمل کیا جاۓ۔مسلم وفد کا کارپوریشن کمیشنر سے پرزور مطالبہ ‏

جلگاؤں( سعید پٹیل )جلگاؤں شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔کیا اسے ہی سب کا ساتھ سب کا وکاس کہتے ہیں۔اس کو کارپوریشن کی جانب سے انگوٹھا دیکھا یا جارہا ہے۔صاف صفائ ،وقت پر پانی فراہمی ،اچھے اور پختہ راستے ،نالیوں کی صفائ وغیرہ ان بنیادی کاموں سے ان علاقوں کو محروم رکھا جاتا ہے۔شہر کے مسلم اکثریتی وارڈوں میں مذکورہ سہولیات کا فقدان ہونے سے اس طرف توجہ دے کر ترقی کے کاموں پر عمل کیا جاۓ۔ورنہ ہم کارپوریشن کا ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔اس طرح کے مطالبات کے ساتھ مسلم وفد نے کمیشنر ستیش کلکرنی سے دفتر میں ملاقات کی و اپنے مطالبات کا مکتوب دیا۔اس وفد کی قیادت سماجی خدمت گار فاروق شیخ انھوں نے کی۔اقصی نگر ،ماسٹر کالونی ،اقبال کالونی ،نشیمن کالونی ،دت نگر ،آزاد نگر ،ملک نگر ، دیشمکھ نگر ،سالار نگر ،قاسم واڈی ، معصوم واڈی ،سپریم کالونی ،عثمانیہ پارک ،گیندہ لال میل ،ھڈکو پیپرالا ،کھنڈےراو نگر ،جوشی پیٹھ ، منیار واڈا ،باغبان محلہ ،تانبہ پورہ ،آشا بابا نگر ، دنگل گرست کالونی ، وغیرہ میں ترقی کے کوئ کام نہیں ہورہے ہیں۔ان علاقوں میں بھی ترقی کے منصوبوں پر عمل کۓ جانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر وفد میں مذکورہ علاقوں سے انیس شاہ ،ارشد خان ،عامیر شیخ ،عقیل پٹھان ،اشفاق شیخ ،سلیم انعامدار ،ادریس پٹیل ،قاسم عمر ،ہارون شیخ ،محسین یوسف ،عزیز سقلگر ،افضل پٹھان ،مجاھد خان ،عبدالروف ، گلاب باغبان ،انور خان ،پرویز شیخ ،قادری ، الطاف شیخ ،ذاکر پٹھان ، ندیم ملک ،مظہر خان وغیرہ مکینوں نے شامل ہوکر نمائندگی کی۔

Comments