جلگگاؤں میں پیاز برآمد پر بندی کے مرکزی حکومت کے خلاف ضلع راشٹروادی کانگریس کا مورچہ وضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دیا گیا

جلگاؤں( سعید پٹیل)مرکزی حکومت نے پیاز برآمد پر پابندی کا جو فیصلہ لیا ہے۔اس کے خلاف آج یہاں راشٹروادی کانگریس کی جانب سے پارٹی کے دفتر سے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوۓ راشٹروادی کے دیہی ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر بھیا پاٹل کی قیادت میں مورچہ ضلع کلیکٹر دفتر لیجایا گیا۔و ضلع کلیکٹر انھیں مطالبات کا میمورنڈم راشٹروادی کے وفد نے دیا۔اس موقع پر ضلع صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اچانک پیاز کی برآمد پر پابندی لگا دینے کے فیصلے سے پیاز کی پیداوار کرنے والے کسان معاشی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔کیونکہ پیاز یہ خراب ہونے والی فصل ہے۔بین الاقوامی بازار میں ملک بالخصوص مہاراشٹر کی پیاز کی بڑی مانگ ہے۔پیاز کی برآمد سے کسانوں کو زیادہ رقم ملتی ہیں۔پابندی لگانے کے فیصلے سے پیاز کی قیمتوں گراوٹ آئ ہیں۔جس کی وجہ سے کسانوں کا نقصان ہورہا ہے۔برآمد بند ہونے سے ملک کو غیر ملکی کرنسی نہیں ملیں گی۔جوکہ ملک کا نقصان ہے۔اس فیصلے سے ملک کی تصویر داغدار ہوں گی۔اس طرح کا اظہار خیال کیا۔اس موقع پر اقلیتی سیل کے صدر الحاج عبدلغفار ملک ،ضلع کنوینئر ولاس پوار ،شہر صدر ابھیشیک پاٹل ،پردیپ بنڈو بھوڑے ،کسان سیل ضلع صدر سوپان پاٹل ،شمالی مہاراشٹر کنوینئر دیویہ بھوسلے ،یوتھ ریاستی سیکریٹری سندیپ پاٹل ، طلباء ونگ شہر صدر اکشۓ ونجاری ،روہیت سونونے ، عقیل پٹیل ،پنکج بورولے ،پراگ پاٹل ،وائ ایس مہاجن ،جۓ پرکاش مھاڈک ،روہن سونونے ،للت باگل ،منگلا پاٹل ،کاشی ناتھ انگلے ،سنجۓ چوہان ،اشوک سونونے ،امیش نماڈے ،نیاشور بورسے ،گنیش نننورے ،دنیش جگتاپ ،جیش پاٹل ، وکاس پوار ،سلیم انعامدار ،والمیک پاٹل ،منل پاٹل ،لتا مورے ،شکیلا تڈوی ،یوگیش ،ریاض کاکر ،کوثر کاکر ،رحیم تڈوی ،بھوئٹے تائ وغیرہ موجود تھے۔فوٹو کیپشن :مورچہ کے شرکاء

Comments