بی جے پی کی قومی اراکین کی فہرست میں سابق وزیر ایکناتھ راؤ کھڈسے ان کا نام شامل نہیں اقلیتی مورچہ کےلۓ جمال صدیقی ان کو شامل کیاگیا ‏

 جلگاؤں (سعید پٹیل )گذشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی اراکین کی تشکیل کا اعلان کیاگیا۔بی جے پی صدر جے۔پی نڈڈا  انھوں نے نئ تشکیل کا اعلان کیا۔اس میں سب سے اہم یہ ہےکہ ریاست مہاراشٹر کے ناراض نمائندگان کو قومی اراکین فہرست میں مقام دینے کی کوشش کی گئ۔اس میں سابق وزیر ونود تاوڈے اور پنکجا منڈے یہ شامل ہیں۔لیکن ریاست کے بی جے پی کے سابق وزیر وقدآور لیڈر انھیں نئ تشکیل میں جگہ نہیں دی گئ۔قومی ترجمان کی فہرست میں ایم پی حنا گاویت انھیں مقام دیاگیا ہیں۔بی جے پی کی قومی اراکین میں ١٢ نائب صدور ، مہامنتری ٨ ،  تنظیمی عہددار ١ ،  تنظیمی اعلیٰ ٣  عہددار شامل ہیں۔بی جے پی کی نئ تشکیل میں مہاراشٹر سے پنکجامنڈے ،ونودتاوڈے ،وجیا  راہٹکر ،سنیل دیودھر ،وی۔ستیش ،جمال صدیقی (اقلیتی مورچہ ) حناگاویت (قومی ترجمان) ،سنجو ورما (قومی ترجمان) ۔ جے۔پی نڈڈا انھوں نے بی جے پی کی قومی صدارت پر برجمان ہونے کے بعد بی جے پی کی قومی اراکین کی تشکیل  اعلان ہونا تھی ۔لیکن اسی دوران کورونا وباء کا پھیلاؤ ہونے سے یہ تشکیل نہ ہو سکی تھی۔اس نئ ٹیم میں مہاراشٹر سے قومی سطح کی نمائندگی میں ونود تاوڈے ،پنکجا منڈے ،وجیا راہٹکر ،اور سنیل دیودھر ان کو موقعہ دیاگیا ہے۔جبکہ تنظیمی وزیر کے طور پر وی۔ستیش اور اقلیتی مورچہ میں جمال صدیقی ان کا تقرر عمل میں آیا۔ریاست کے قدآور  اوراعلی  سیاسی لیڈر سابق وزیر انھیں بی جے پی کی قومی تشکیل نو میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس بات کو لیکر سیاسی گلییاروں میں مختلف قسم کی باتوں کی سیاسی چرچہ ہے۔؟

Comments