جلگاؤں :پارولہ میں تین سگی بہنیں تالاب کی کھدان میں ڈوبنے سے دو کی موت ایک کو بچالیاگیا

جلگاؤں ٦ ِ ستمبر (سعید پٹیل )پارولہ سے موصول خبر کے مطابق یہاں گذشتہ روز دوپہر ٣ بجے کے قریب تین سگی بہنیں اپنی والدہ کے ساتھ کپڑے دھونے پارولہ ۔دھرن گاؤں راستے پر واقع پوپٹ تالاب کی کھدان پر گئ تھیں۔اس وقت لکڑی سے بنی کپڑے دھونے کی موگری پانی میں گرکر بہینے لگی اسے نکالنے کی دو بہینوں نے کوشش کیں لیکن پانی کا انداز نہ آنے کی وجہ سے ڈوب گئیں۔انھیں بچانے کےلۓ ماں اور تیسری بہین نے کوشش کیں۔لیکن اس کوشش میں وہ بھی ڈوبنے سے بال بال بچیں۔اس واقع کی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آصیف قریشی اور زبیر شیخ کے مطابق مول مزدوری کرنے والے شیخ رشید کھیت کام کرنے کےلۓ گۓ ہوۓ تھے۔ان کی بیوی سائرہ بی ،بیٹی آسیہ بی (١٧) ،گلناز بی (١٥) ، اور رخسار (١١) یہ سب پوپٹ تالاب کے بہیتے پانی میں کپڑے دھونے کےلۓ گئ تھیں۔گذشتہ روز پارولہ شہر و علاقہ میں موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے پوپٹ تالاب اور کھدان میں بڑے پیمانے پر پانی کا ذخیرہ ہوگیا تھا۔اس وقت کپڑے دھوتے دھوتے اچانک کپڑے دھونے کی لکڑی کی موگری ہاتھ سے چھوٹ گئ اور پانی میں بہینے لگی۔ گلناز بی نے اسے نکالنے کےلۓ آگے پانی میں پاؤں ڈالتے ہی وہ پانی میں ڈوبنے لگیں۔اسے بچانے کےلۓ رخسار بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ان کی ماں سائرہ بی نے دوڑ کر کونسلر کیلاس چودھری ان کے اسٹون کریشر کے مزدوروں کو مدد کےلۓ چینخ پکار کرکے بلایا۔اسی دوران تیسری بہین آسیہ بی (١٧) یہ بھی پانی میں ڈوبنے لگیں تب بھیا چودھری ،گولو چودھری ،وغیرہ نےاپنی جان جوکھم میں ڈال کر اسے بچالیا۔پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گلناز بی اور رخسار دونوں بہینوں کی ڈوبنے سے موت واقع ہوگئ تھیں۔پارولہ وارڈ نمبر ٤ میں رنج و غم کی لہر دوڑ پھیل گئ۔اس موقع پر تیرنے والے نوجوانوں نے دونوں کی لاشوں کو پانی سے باہر نکالا۔انتہائ غریب حالت کے شیخ رشید پر غموں کا پہاڑ ٹوٹا۔اس دردناک حادثےسے پارولہ شہر میں غم کا ماحول ہے۔اس دردناک حادثے کی خبر سے آزاد چوک ،قریشی محلہ علاقہ اور پرائمری طبی دواخانے میں میں شہریان کی کثیر تعداد جمع ہوگئ تھی۔اس موقع پر ایم پی انمیش پاٹل ،صدر بلدیہ کرن پوار ،کونسلر پی جی پاٹل ،دیپک انوشٹھان ،ڈی بی پاٹل ،بھیم راؤ جاؤلے انھوں نے فوری طور پر دورہ کیا اور غم زدہ خاندان کی تعزیت کی۔پارولہ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت درج کرکے آگے کی جانچ پرکاش چودھری اور وجۓ بھوئ یہ پولیس اہلکار کررہے ہیں۔ فوٹوکیپشن : پارولہ کے تالاب میں غرقآب ہوئ گلناز بی (١٥) اور رخسار (١١)

Comments