آشا، ‏CMC ‎ورکرس کی شان ہند کی صدارت میں مالیگاؤں ہیلتھ کرمچاری سبھا یونین کا قیام

مالیگاؤں 27 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن صحت عامہ محکمہ میں کام کرنے والی خواتین آشا ورکرس اور CMC ورکرس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محترمہ شان ہند نہال احمد کی صدارت میں مالیگاؤں ہیلتھ کرمچاری سبھا یونین کا آج قیام عمل میں آیا. مذکورہ یونین ہند مزدور سبھا (رجسٹرڈ) کے معرفت چلے گی
               کرونا جیسی مہاماری میں اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوئے فیلڈ پر کام کرنے والی آشا ورکرس، سی ایم سی ورکرس نے نمایاں کردار ادا کئے، اسی کے ساتھ مالیگاؤں شہر کے ہر گھر کے بچے اور حاملہ خواتین کی صحت و تندرستی کیلئے کام کرنے والی خواتین جو کہ مالیگاؤں کارپوریشن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی معرفت کام کرتی ہیں، لیکن اِن خواتین کو کام کا معاوضہ وقت پر نہ ملنا، مناسب معاوضہ نہ ملنا، آفیسران کی طرف سے کی جانے والی زیادتی، وغیرہ جیسے مسائل کی معلومات ملنے پر اِن مظلوم خادماؤں کو اُن کا حق، انصاف و وقار دلانے کیلئے شان ہند نہال احمد نے آشا ورکرس و سی ایم سی ورکرس کی یونین بنائی. یونین کی معارفت اِن خادماؤں کو اُن کا حق دلانے کیلئے کوشش کی جائے گی. شہر مالیگاؤں سے کئی ہیلتھ سینٹرس پر مشتمل 70 سے 80 آشا ورکرس، سی ایم سی ورکرس یونین میں شامل ہوئی. یونین کی باگ دوڑ سنبھال کیلئے عبدالرحمٰن انصاری کو ذمہ داری سونپی گئی

Comments