وارڈ نمبر 14محمد آباد کے مسائل اور اسکے مثبت حل کیلئے 9اکتوبر کو ہونے والا انوکھا احتجاج کا لیٹر دینے پہنچے ساتھی مستقیم ڈگنٹی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) وارڈ نمبر 14محمد آباد کے سنگین مسائل کو لیکر جاری جدوجہد شوسل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے چرچے سے اور انوکھے احتجاج سے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار نے محمد آباد متحدہ کمیٹی کے ذمے داران اور ساتھی مستقیم ڈگنٹی کو یہ یقین دلایا کہ 7اور 8اکتوبر کو بیرون شھر کام کاج کیلئے جارہے ہیں اور ساتھ میں مستقیم بھائی بھی جائینگے اور وہاں سے آنے کے بعد آپکے مسائل کیلئے تمام زمین مالکان کیساتھ آپ کے پانچ ذمے داران کی موجودگی میں نگر رچنا ،اور باندکام آفیسران سٹی انجئیر ،پربھاگ ادیھکاری سمیت ایک مٹینگ لگائی جائے گی اور 12اکتوبر کی اس مٹینگ میں مثبت فیصلہ لیا جائیگا 
کمشنر کی باتوں کو سماعت کرتے ہوئے مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ اگر 12اکتوبر کو ہمارے حق میں فیصلہ اور پانی کی نکاسی کا مثبت حل نہیں آیاتو ہم 13یا 14اکتوبر کوپھر ہم ہمارا انوکھا احتجاج چولہے برتن کیساتھ کارپوریشن میں کرینگے اور پھر حالات جو بھی ہو اسکی ذمےداری کارپوریشن پر ہوگی بہرحال 9اکتوبر کی بجائے ہمارا احتجاج 13یا 14اکتوبر کو ہونا اٹل ہے  وفد میں مستقیم ڈگنٹی کیساتھ محمد آمین بھیا اڈے والے ،سابق کارپوریٹر شبیر احمد ببلو قریشی ،شہزاد ماسٹر ،نہال مقادم،محمد سلطان تانے ماما ،موجود تھے

Comments