مالیگاؤں، 10 اکتوبر (پریس ریلیز) ماہ اگست میں شہر مالیگاؤں میں نافذ ١٢ گھنٹوں کا غیر ضروری کرفیو جس سے شہریان سمیت چھوٹا بڑا کاروبار کرنے والوں کو حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا. جنتادل سیکولر اپنی ہم خیال سیاسی جماعت کے ہمراہ طاقت کے ساتھ اِس ظالمانہ کرفیو کی مخالفت پہلے روز سے ہی کر رہی ہے شان ہند نہال احمد کی ایما پر جنتادل سیکولر ورکرس مہا گٹھ بندھن اگھاڑی ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں مسلسل تحریک و سرکاری افسران کے رابطے میں ہے، گذشتہ دنوں ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی پرانت آفیسر سے فون پر گفتگو ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں کرفیو کے اوقات میں ترمیم کرنے کے فیصلے پر غور و خوص جاری ہے.
آج ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی پریس کانفرنس سے اعلان کیا گیا کہ ضلع میں ١٢ گھنٹوں کے کرفیو میں ترمیم کیا جارہا ہے جس میں دوکانیں شام 7 کی بجائے رات 8 بجے بند ہوگی اور ہوٹل شام 7 کی بجائے رات 9 بجے بند ہوگی. پریس کانفرنس میں وزیر بھجبل سمیت ضلع کلکٹر، ضلع ایس پی سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے. کرفیو میں ترمیم کا اعلان ہونے کے بعد مہا گٹھ بندھن رابطہ کار ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کرفیو کے خلاف ہم لوگ شروع سے ہی لگے ہوئے ہیں، کرفیو میں ترمیم کے بعد مذکورہ نئے وقت سے چھوٹا بڑا کاروبار کرنے والوں کو کچھ حد تک راحت ضرور ملے گی، مگر جنتادل اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہے ذمہ داران سے مشورہ کرنے کے بعد دکانداروں کو مزید راحت پہنچانے کیلئے جنتادل مقامی پرانت آفیسر سے ملاقات کرے گی اس طرح کی پریس ریلیز شیخ انیس مستری (ترجمان جنتادل سیکولر، مالیگاؤں) نے بغرض اشاعت جاری کی-
Comments
Post a Comment