Skip to main content
دارالعلوم دیوبند کی سہ روزہ شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر، مولانا ارشد مدنی صدر مدرس، قاری عثمان معاؤن مہتمم نامزد، خسارے کیساتھ بجٹ منظور
دیوبند، 14 اکتوبر (نیوز مالیگاؤں نیٹورک) : عالم اسلام کی عظیم الشان درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی سہ روزہ مجلس شوریٰ کے اجلاس آج اختتام پذیر ہوا جس میں کئی اہم عناوین کو منظوری دی گئی- اسطرح کی اطلاع رکن مجلس شوری دارالعلوم دیوبند مفتی اسماعیل قاسمی نے بذریعہ فون فراہم کی موصوف نے بتایا کہ صدر مدرس اور شیخ الحدیث کے عہدوں پر فائز اکابرین کے اس دار فانی سے کوچ کر جانے کیوجہ سے یہ عہدے خالی تھے جس کو پر کیا گیا مولانا سید ارشد مدنی کو صدر مدرس بنایا گیا جبکہ شیخ الحدیث کے عہدے پر بخاری شریف جلد اول پڑھانے کیلئے مفتی ابوالقاسم (مہتمم) جبکہ بخاری شریف جلد ثانی کیلئے مولانا قمرالدین کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے- جبکہ قاری عثمان صاحب کو نائب مہتمم بنایا گیا ہے- تعلیمی سلسلہ فی الوقت نہیں جاری کیا گیا ہے جب تک حکومت کوئی واضح پالیسی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے نہیں لاتی تب تک دارالعلوم کا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں کیا جائیگا البتہ آن لائن تدریس پر غور کیا گیا ہجری سال 1442 کا بجٹ خسارے کے ساتھ منظور کیا گیا ہے- رکن شوری دارالعلوم دیوبند مفتی اسماعیل قاسمی نے مزید بتایا کہ امسال لاک ڈاؤن کے سبب رمضان المبارک کے سبب چندہ نہیں ہوسکا پھر بھی مخیرین قوم سے توقع ہیکہ وہ دارالعلوم دیوبند کا حسب سابق تعاؤن کریں گے-
مجلس شوری کے سہ روزہ اجلاس میں مفتی ابوالقاسم نعمانی (مہتمم)، مولانا بدرالدین اجمل، مولانا غلام وستانوی، مفتی اسماعیل قاسمی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا عاقل سہارنپوری، مولانا حبیب باندہ، مولانا ملک ابراہیم مدراس، مولانا انوارالرحمن بجنور، مولانا نظام الدین ممبئی، مولانا انظر حسین میاں دیوبند، مفتی شفیق بنگلور،مولانا محمود راجستھان، حکیم کلیم اللہ علیگڈھ، مولانا سید حبیب، مفتی نظام الدین خاموش وغیرہ موجود تھے-
Comments
Post a Comment