انڈین جرنلیسٹ اسوسی ایشن کی ضلع جلگاؤں کی تشکیل کا اعلان ،صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی جائیں گی۔تنظیم میں فعال اراکین منتخب
جلگاؤں (سعید پٹیل )انڈین جرنلیسٹ اسوسی ایشن کی جلگاؤں ضلع کی تشکیل ضلع صدر فاروق شیخ ان کی موجودگی میں اعلان کیا گیا۔صحافیوں اور نامہ نگاروں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ہوئ۔اس تشکیل اتفاق راۓ سے ضلع دفتر میں تقرر و انتخاب عمل میں آیا۔اعلیٰ تنظیمی نائب صدر سندیپ دھرم راج پاٹل چالیس گاؤں ،نائب صدر پرشورام بونڈے بھساول ، ویلاس پاٹل چوپڑا ،نیلیش راجپوت راویر ، ضلع ناظم شکیل شیخ راویر ، ضلع کارگذار صدر شیام وسنت پاٹل ساودا ،سیکریٹری کرشنا بابوراؤ پاٹل ،ہیمنت پاٹل جلگاؤں ، سنیئر مشیر بالا صاحب موریشور رانے جلگاؤں ،دفتر سیکریٹری مبارک چاند خان تڈوی ،ممبران ناصر شیخ چالیس گاؤں ،عارف آزاد مکتائ نگر ،راجو نواب تڈوی ،دلیپ گردھر سونونے پاچورا ،حبیب چوہان بھساول ،وغیرہ عہدداران و اراکین کو منتخب کیا گیا۔قبل ازیں افتتاحی کلمات کے بعد دھرن گاؤں کے صحافی شردکمار بنسی کی کورونا کی وجہ سے موت ہوجانے پر انھیں تمام صحافیوں نے تعزیت پیش کی۔تشکیل شدہ انڈین جرنلیسٹ اسوسی ایشن صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے حصول کےلۓ کوشش کریں گی۔اس طرح کا اظہار خیال ضلع صدر فاروق شیخ نے کیا۔غرض وغائت شیام پاٹل انھوں نے بیان کی۔نظامت سندیپ پاٹل نے کی۔رسم شکریہ شکیل شیخ نے ادا کی۔
Comments
Post a Comment