جلگاؤں : صدر جمہوریہ ایوارڈیافتہ راجوڈ( پارولہ ) کی تعلیمی میدان کی سرگرم عمل معلمہ پاکیزہ پٹیل کو گاندھی پیس ایوارڈ کا اعلان تعلیمی حلقے میں خوشی کی لہر
جلگاؤں (سعید پٹیل )جلگاؤں ضلع کی پارولہ کے ڈاکٹر آصف قریشی کی اطلاع کے مطابق ٢ اکتوبر راشٹر پیتا مہاتماگاندھی کی یوم سالگرہ کے موقع پر راجوڈ تعلقہ پارولہ کی صدرجمہوری ایوارڈ یافتہ و تعلیمی میدان کی سرگرم عمل پاکیزہ عثمان پٹیل انھیں مانس چئریٹیبل ٹرسٹ احمدآباد اس ادارے کی جانب سے "راشٹریہ مہاتماگاندھی پیس ایوارڈ " دۓ جانے کا اعلان ہوا ہے۔مہاتماگاندھی پیس ایوارڈ کے حوالے سے راجوڈ اس دیہات گاؤں کو ایک اور پروقار اعزاز کا طرہ امتیاز کا اضافہ ہوا ہے۔پاکیزہ پٹیل ان کی تعلیمی ،سماجی اور قومی سطح کی نمایاں کارکردگی و سرگرمیوں کی جانب متوجہ ہوکر نیز طلباء کے مفاد میں کۓگۓ منصوبوں ،آن لائن تعلیم کورونا وباء کے حالات میں کی گئ نمایاں کارکردگی کا خیال کرتے ہوۓ انھیں قومی ایوارڈ دیا جاۓگا۔آدی واسی لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو واضع طور پر سمجھانے کے بعد تعلیم کے حصول کےلۓ تعاون کرنا اور طلباء کے مفاد کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہناتی ہیں۔مختلف اقدامات کے ذریعے طلباء میں جوش و شوق پیدا کرنا ،طلباء کو اسکول کے تعلق سے دلچسپی ،آن لائن تعلیم کے ساتھ طلباء سے ذاتی طور پر رابطہ و ملاقات کرکے تعلیم و تربیت کرنےکا کام موصوفہ بخوبی انجام دیتی ہیں۔قمتی تعلیم کے حوالے سے موصوفہ ایک طرح سے مہاتما گاندھی کے نظریات پروان چڑھارہی ہیں۔پاکیزہ پٹیل انھوں نے آمدو رفت کے طریقہ کارعوامی سطح پر سمجھانے کےلۓ طلباء کو ہیلمیٹ پہناکر سڑک سے گذرنےوالے بناہیلمیٹ و سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کو گلاب کا پھول دے کر ٹریفیک کے قوانین سمجھانے کی گاندھی گیری کروانے کے اس سرگرم عمل کی سبھی نے سرہانا کی ہیں۔اس طرح کے کئ منصوبوں پر ان کے کام اور ملک کے مفاد و عدم تشدت ، ستۓ میو جیتے ، حب الوطنی ،دستوری رحجان کو پروان چڑھانا یہ سب کاموں کو دلچسپی اور بڑی خوبی سے انجام دینا یہ ان کا خاص طرہ امتیاز ہیں۔اس ایوارڈ کے اعلان سے انھیں نیک خواھیشات و مبارکبادی پیش کی جارہی ہیں۔
Comments
Post a Comment