پرائیویٹ بجلی کمپنی کی زیادتیوں کے خلاف آل مالیگاؤں پاور کنزیومر اسوسی ایشن کا قیام

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 5 اکتوبر بروز پیر کو یوسف سیٹھ نیشنل کمپاونڈ میں بنکر تنظیموں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پرائیوٹ بجلی کمپنی کی ناقص کارکردگی پر مفصل گفتگو ہوئی اور یہ طئے پایا کہ اگر پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف سیاست سے پرے  متحد ہوکر بنکروں کے مفاد کی نگرانی نا کی گئی تو بھیونڈی کی طرح مالیگاؤں کا بنکر بھی پرائیویٹ بجلی کمپنی کے استحصال کا شکار ہوجائے گا لھذا پوری قوت سے مشترکہ پلیٹ فارم سے بنکر مفادات کی نگرانی کی جائے  اگرچہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کو آئے چند مہینے ہی گزرے ہیں مگر اتنے قلیل عرصے میں  بجلی کمپنی کی زیادتیوں کی ان گنت شکایات بنکر تنظیموں کو موصول ہوئی ہے جن میں ایوریج بل، فالٹی بل، کمپاونڈنگ چارج،بے ترتیب سپلائی، کٹیگری چینچ جیسی شکایات عام ہے جس کی کوئی سنوائی نہیں ایسی تمام شکایات کے ازالے کے لئے بنکر تنظیموں  نے اپنے مشترکہ پلیٹ فارم آل مالیگاؤں پاور کنزیومر اسوسیشن کے ذریعے سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بنکروں اور دیگر پاور کنزیومروں کی سہولت کے لئے اسوسیشن نے 4  کنوینر طئے کئے ہیں جن سے مل کر بنکر اپنی شکایات گوش گزار کرسکتے ہیں ساجد انصاری، حاجی یوسف الیاس، یوسف سیٹھ نیشنل، اسحاق چودھری ان احباب کو بنکر اپنی شکایات بتا سکتے ہیں مشترکہ پلیٹ فارم آل مالیگاؤں پاور کنزیومر اسو سیشن میں  درج ذیل تنظیموں شامل ہیں تعلقہ مالیگاؤں پاورلوم شنگھرس سمیتی ،مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی ،پاورلوم ایکشن کمیٹی، انصاری مومن جولاہا کمیٹی، پاورلوم بنکر اسوسیشن،دیانے پاورلوم اسوسیشن، آل انڈیا پاورلوم تحفظ کمیٹی، درے گاوں پاورلوم شنگھرس سمیتی ،مالدہ پاورلوم ادیوگ سمیتی ،مالیگاؤں ڈسٹرکٹ پاورلوم مہاسنگھ، دیانے پاورلوم شنگھرس سمیتی ،بنکر بیداری کمیٹی، درے گاوں پاورلوم فیڈریشن، گولڈن نگر پاورلوم اسوسیشن کے ذمہ داران موجود رہے

Comments