جلگاؤں ضلع میں میرا کنبہ میری ذمداری مہم کے تحت ٣٤ لاکھ ٨١ ہزار ١٦٩ شہریان کی طبی جانچ کی گئ \ ضلع کلیکٹر ابھیجت راؤت

جلگاؤں (سعید پٹیل )کورونا وباء کی روک تھام کےلۓ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئ مہم میرا کنبہ میری ذمداری کے تحت جلگاؤں ضلع میں اب تک ٨ لاکھ ١٢ ہزار ٤٧٧ کنبوں کے ٣٤ لاکھ ٨١ ہزار ١٦٩ شہریان کی طبی جانچ کی گئ۔جس میں ١ لاکھ ٩ ہزار ٥١٩ پرانے امراض کے مریض پاۓ گۓ ہیں۔اس طرح کی معلومات ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت  انھوں نے دی۔کورونا وائرس کی روک تھام کی تدابیر کےلۓ ریاستی حکومت کی جانب سے میرا کنبہ میری ذمداری یہ مہم ریاست بھر ١٥ ستمبر سے شروع کی گئ ہیں۔ضلع کے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل ان کے ہاتھوں اس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ضلع کے دیہی علاقہ ضلع پریشد شعبہ صحت عامہ ،جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں کارپوریشن کے شعبہ صحت عامہ ،جبکہ ضلع کی ١٨ بلدیہ و نگر پنچایت علاقوں میں مقامی طبی شعبوں کے ذریعے اور ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت کی ہدایت و رہنمائ میں دیہی علاقہ میں ضلع پریشد کے سی او ڈاکٹر بی این پاٹل ،کارپوریشن کے حلقے میں کارپوریشن کے کمیشنر ستیش کلکرنی جبکہ بلدیاتی و نگر پنچایت کے علاقوں میں انتظامیہ کے افسر جناردن پوار ان کی قیادت میں تمام شعبوں کی شمولیت کے ساتھ مذکورہ مہم پر عمل کروانے کےلۓ  دن رات محنت کررہے ہیں۔میرا کنبہ میری ذمداری مہم پر عمل کرنے کےلۓ ضلع پریشد کے طبی شعبے کی جانب سے ٢ ہزار ٥٣٣ دستے ،بلدیہ حلقوں میں ٢٨٠ جبکہ بلدیہ عظمیٰ کے علاقہ میں ١٣٤ اس طرح مجموعی طور پر ٢٩٧٤ دستے ضلع بھر میں اس مہم میں سرگرم عمل ہے۔ان دستوں میں طبی خادم سمیت مقامی عوامی نمائندے ، سماجی ادارے ،تنظیمیں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان شامل ہیں۔طبی شعبے کے دستے ضلع بھر میں گھر گھر جاکر شہریان کی جانچ کررہے ہیں۔جس میں کنبے کے اراکین کا بخار ،آکسیجن اور پرانے امراض ہے یا نہیں اس کی معلومات لیتے ہوۓ بخار ، سردی زکام ،کھانسی ، سانس پھولنا ،آکسیجن کی کمی اس طرح کے کویڈ کی علامتیں جانچ کی جارہی ہیں۔ضلع پریشد طبی شعبے کے دستوں نے اب تک ٦ لاکھ ٥٣ ہزار ٦٧٣ کنبوں سے ملاقات کی۔اس میں ٢٧ لاکھ ٧ ہزار ٣١١ شہریان کی طبی جانچ پوری کی گئ۔اس جانچ میں طبی دستوں کو ٧٨ ہزار ٢١٠ پرانے امراض ، ٥٥٥ ،سردی کھانسی ،بخار ،خراش کے ٦ ہزار ٣٣٢ مریض پاۓ گۓ۔کورونا جیسی علامت والے مشتبہ مریضوں کی جانچ کرکے ٩ ہزار ٣٣٩ افراد کے سویب لۓ گۓ ۔جس میں سے ٨٨٧ کورونا مثبت مریض پاۓ گۓ۔ضلع بھر میں ١٨ بلدیہ اور نگر پنچایت علاقہ میں ٦٨ ہزار ٨٨٨ خاندانوں کے ٤ لاکھ ٦٨ ہزار ٣٦ شہریان کی جانچ کی گئ۔جس میں ٢٠ ہزار ٥٢٩ پرانے امراض کے مریض پاۓ گۓ۔جبکہ ١ ہزار ٦٨٣ مشتبہ افراد کے سویب لۓ گۓ جس

Comments