مالیگاؤں : ریلائیبل سائزنگ سے متصل کچی بستی میں لگی بھیانک آگ، 15 مکانات جل کر خاک

مالیگاؤں، 28 نومبر (این ایم این) : آج مالیگاؤں کی گنجان آبادی والے علاقے رمضانپورہ میں ریلائیبل سائزنگ کے پاس آج شب تین بجے کے آس پاس ایک مکان میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگنے والی آگ نے پوری گلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے 15 مکانات مکمل جبکہ 5 مکانات جزوی طور پر آتشزدگی کا شکار ہوئے اس سلسلہ میں موصول اطلاع کے مطابق مقامی فائر عملہ کو شب تین بجکر بیس منٹ پر آگ لگنے کا فون آیا فائر عملہ نے فوراً جائے حادثہ پر حاضری دی آگ کی سنگینی کو دیکھ کر شہر کے تمام ساتوں فائر بریگیڈ کو بلایا گیا اور عوامی تعاؤن سے صبح ساڑھے چھ، سات بجے کے قریب آگ پر قابو پایا گیا اہالیان محلہ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ بہت خطرناک تھا مکانات بچانے سے اہم لوگوں کی جان بچانا تھا لیکن محلے کے نوجوانوں اور شہر کے دیگر علاقے کے نوجوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی جان بچائی اور آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کی اس حادثہ میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ابھی پنچ نامہ نہیں ہوسکا مزید تفصیلات جلد ہی نیوز مالیگاؤں آپ تک پہچانے کی کوشش کریگا

Comments