ممبئی، 30 نومبر (این ایم این) عمومی طور پر مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن کی معرفت لئے جانے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات فروری اور مارچ میں لئے جاتے تھے تاہم امسال لاک ڈاؤن کے سبب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ شروع نہیں ہوسکا جس سے طلباء اور سرپرستوں میں تذبذب پایا جارہا تھا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات کب ہونگے لیکن اب مطلع صاف ہورہا آج مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "امسال دسویں اور بارہویں کے امتحانات تاخیر سے ہونگے ان دونوں جماعتوں کے امتحانات فروری اور مارچ کی بجائے اپریل اور مئی میں لئے جانے پر غور کیا جارہا ہے" موصوفہ نے اس موقع پر نصاب میں 25 فیصد کٹوتی کا اعادہ کیا اسکا مطلب یہ کہ طلباء کو اپنے نصاب میں سے 75 فیصد نصاب کا مطالعہ کرے امتحان دینا ہوگا
Comments
Post a Comment